Bharat Express

Muslim Women

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن نےکہا کہ ہماری ہندو بہنوں کا بھی یہ کلچر ہے کہ وہ پردہ کرتی ہیں تو کیا آپ ان کا بھی گھنگٹ ہٹا دیں گے۔ یہ مناسب نہیں ہوگا۔

دہلی میں ووٹنگ سے پہلے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے چیف الیکٹورل آفیسر سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹنگ سے پہلے برقع میں آنے والی خواتین کی پہچان کی جائے۔

اس کیس کے تحت 'خلع' کے عمل کے تحت ایک مسلم خاتون کی اس کے شوہر سے علیحدگی کو مسلم میرج ایکٹ کے تحت کیرالہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے کہا تھا کہ شادی کو تحلیل کرنے کا حق مسلم بیوی کا مکمل حق ہے، جو اسے قرآن نے دیا ہے اور یہ اس کے شوہر کی رضامندی یا مرضی سے مشروط نہیں ہے۔

سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں فیصلہ کرے گا کہ آیا طلاق یافتہ مسلم خاتون سی آر پی سی کے تحت مینٹیننس الاؤنس مانگ سکتی ہیں یا نہیں۔

اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ مولانا بدرالدین اجمل نے کہا ہے کہ حجاب پہننا صرف ایک متبادل نہیں بلکہ یہ ایک ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلم لڑکیوں سے حجاب پہننے کی اپیل کی ہے۔

کیرلا میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ انڈیا الائنس ہماری عقیدت پرچوٹ کرتا ہے۔ انہوں نے مندروں کو ہمارے تہواروں کو بھی لوٹنے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔ سبری مالا میں بھی جس طرح کی افراتفری سامنے آئی ہے، اس سے عقیدتمندوں کو بہت پریشانی ہوئی ہے۔ یہ یہاں کی ریاستی حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

جھارکھنڈ کے بوکارو میں پیش آئے اس سانحہ کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ پولیس نے چار افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔

Schools in France: فرانس میں ایک اسکول نے درجنوں مسلم لڑکیوں کو صرف اس لئے گھر لوٹا دیا کیونکہ انہوں نے عبایا ہٹانے سے انکار کردیا۔ اس حادثہ کی تصدیق فرانسیسی وزیر تعلیم نے کی ہے۔

پی ایم مودی اکثر مسلم خواتین کے لیے اپنی حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو اجاگر کرتے رہے ہیں۔ اپنے حالیہ 'من کی بات' خطاب میں انہوں نے کہا تھا کہ اس سال 4000 سے زیادہ مسلم خواتین کا 'محرم' کے بغیر حج کرنا 'بڑی تبدیلی' ہے۔

نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں جمعیۃ علما ہند کا قومی اجلاس پورے ملک میں سرخیوں کا موضوع بنا ہوا ہے۔ جمعیۃ کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے اس میں کئی متنازعہ بیان دیئے ہیں۔