Bharat Express

Muslim student

سپریم کورٹ میں داخل دلیلوں میں کمیشن نے دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پرموجود کئی مواد کو قابل اعتراض بتایا ہے۔ این سی پی سی آرکا دعویٰ ہے کہ نابالغ لڑکی کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے سے متعلق فتویٰ دیا گیا ہے، جونہ صرف خوفناک ہے بلکہ پاکسوایکٹ کے التزام کی خلاف ورزی ہے۔

 کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا کہ معصوم بچوں کے دل میں نفرت کا زہرگھولنا، اسکول جیسے مقدس مقام کو نفرت کا بازار بنانا- ایک ٹیچرملک کے لئے اس سے برا کچھ نہیں کرسکتا۔

 یوپی کے مظفر نگر میں خاتون ٹیچرکے ذریعہ ایک مسلم طالب علم کو دوسرے مذہب کے بچوں سے پٹائی کرانے کے الزام میں ملزم ٹیچر کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ والد کی تحریر پر منصور پور تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔

دار العلوم دیوبند کی مجلس تعلیم کے ناظم حسین احمد نے اپنے جواب میں واضح کیا کہ دارالعلوم میں انگریزی، ہندی، ریاضی، کمپیوٹر سائنس جیسے مضامین کی تعلیم پہلے سے دی جارہی ہے اور کسی بھی زبان کے سیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے انگریزی کے خلاف فتویٰ جاری کیا ہے۔ مدرسہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے والے کا ادارے سے اخراج کردینے کی وارننگ دی گئی ہے۔

اقلیتی کمیشن کی رکن کماری سید شہزادی نے کہا کہ اگر مدرسے کا کوئی طالب علم اس کی شکایت کمیشن سے کرتا ہے تو اس پر کمیشن میٹنگ کرکے فیصلہ لے گا۔

علی گڑھ میں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (جے کے ایس اے) نے وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر کشمیری طلبہ کے خلاف بار بار ہونے والے حملوں کی "تحقیقات" کا مطالبہ کیا ہے۔ جے کے ایس اے کے کنوینر ناصر کھوہامی نے کہا، اے ایم یو انتظامیہ کو ان لوگوں کے خلاف مجرمانہ کارروائی شروع کرنے کی ضرورت ہے جو کشمیری طلباء کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں

جس طالب علم کو بظاہر دکھ ہوا ہے وہ کہتا ہے، "معذرت سے یہ نہیں بدل جاتا کہ آپ کیا سوچتے ہیں یا یہاں آپ اپنے آپ کو کیسے پیش کرتے ہیں۔"