Bharat Express

Mohan Bhagwat

سرسنگھ چالک نے کہا کہ دنیا کی بیشتر ثقافتیں وقت کے ساتھ ساتھ معدوم ہو گئیں لیکن ہندو ثقافت ہر طرح کے اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے باوجود اپنا وجود برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔ آج بھی ہندوستان میں شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک ہر شخص کا ماننا ہے کہ ہمیں اس طرح جینا ہے کہ دنیا اسے دیکھ کر جینا سیکھے۔

سوامی پرساد موریہ سناتن دھرم پر اکثر متنازعہ بیان دیتے رہتے ہیں۔ جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ عدالت نے سوامی پرساد موریہ کو رام چرت مانس کی کاپیاں جلانے پر بھی سرزنش کی ہے۔

آرایس ایس چیف موہن بھاگوت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر نے دستور ساز اسمبلی میں کہا تھا کہ آزادی اور مساوات ایک ساتھ نہیں آتے۔ ان دونوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان سپریم ہے۔ ہم سب بھائی ہیں، اچھوت نہیں چلے گی۔ آر ایس ایس سربراہ نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل خیر سگالی ہے۔

تین روزہ کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین کو دنیا بھر میں ہندوؤں کو درپیش چیلنجز پر بات چیت کا موقع ملے گا۔ بھاگوت نے کہا کہ ہندوؤں کو ’واسودھائیو کٹمبکم‘ کے جذبے کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

ملک میں آج (24 اکتوبر) کو وجے دشمی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جار ہا ہے۔ وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کے ناگپور واقع ہیڈ کوارٹر پر یوم تاسیس کا پروگرام منایا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے لکھا، “وجے دشمی کے موقع پر ملک بھر میں میرے اہل خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ یہ مقدس تہوار منفی طاقتوں کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ زندگی میں اچھائی کو اپنانے کا پیغام لاتا ہے۔

RSS Chief Mohan Bhagwat: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت 13 اکتوبر سے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آر ایس ایس چیف نے اتوار کو کہا کہ ملک کو ان لوگوں سے نمٹنا چاہیے جو سماج کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ سنگھ کے رضاکاروں کے ایک …

 راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آرایس ایس پورے سماج کو منظم کرنا چاہتا ہے۔ سنگھ کے لئے کوئی اجنبی نہیں ہے۔ انہوں نے بی جے پی کو بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ لوجہاد اورمذہب کی تبدیلی سمیت مختلف مسائل پر زیادہ سنجیدگی سے کام کرے۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے ناگپور میں کہاکہ ہم نے سماجی نظام میں اپنے بھائیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ہم نے ان کا خیال نہیں رکھا اور یہ سلسلہ 2000 سال تک جاری رہا۔ جب تک ہم انہیں برابری تک نہیں پہنچادیتے تب تک کچھ خاص سلوک ہونا چاہیے۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے آل انڈیا پبلسٹی چیف سنیل امبیکر نے میٹنگ کے حوالے سے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی سالانہ منظم آل انڈیا کوآرڈینیشن میٹنگ اس سال مہاراشٹر کے شہر پونے میں منعقد ہونے جا رہی ہے