Chandrababu Naidu Pushes Three-Child Norm: ’’ہر فیملی میں کم از کم تین بچے ہونے چاہئیں…‘‘، آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے کی موہن بھاگوت کے بیان کی تائید
آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں آبادی یا تو مستحکم ہو رہی ہے یا کم ہو رہی ہے۔ چین، جاپان، جرمنی اور برطانیہ جیسے ممالک میں آبادیاتی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے، جہاں کام کرنے والی آبادی کم ہو رہی ہے اور بزرگوں کا بوجھ بڑھ رہا ہے۔ اس کے برعکس بھارت اب بھی نوجوان آبادی والا ملک ہے، جو عالمی معیشت کے لیے ایک بڑا موقع فراہم کرتا ہے۔
Mohan Bhagwat’s statement on Muslims: کبھی آ کر آر ایس ایس کو دیکھو…اگر لگتا ہے…ہم مسلم مخالف ہیں…تو…‘‘، کولکاتا میں موہن بھاگوت نے کہہ دی بڑی بات
موہن بھاگوت نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ عبادت کے طریقوں میں وہ الگ ہیں، لیکن ثقافت، قوم اور سماج کے اعتبار سے ہم سب ایک ہی بڑی اکائی کے حصے ہیں۔ بس یہ سمجھنے سے سب ٹھیک ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
Amit Shah-Bhagwat Andaman Visit: وزیرداخلہ امت شاہ -موہن بھاگوت ساورکر کی 116ویں سالگرہ پر خصوصی تقریب میں ہوں گے شریک
13 دسمبر کو موہن بھاگوت آئی ٹی ایف گراؤنڈ، شری وجے پورم میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 14 دسمبر کو وہ اس جزائر سے روانہ ہوں گے، جب کہ امت شاہ 12 دسمبر کی رات یا اگلی صبح واپس جا سکتے ہیں۔
RSS Chief Mohan Bhagwat On Indian Nationalism : ’بھائی چارہ ہی ہماری روایت، جھگڑا کرنا ہمارے مزاج میں نہیں‘، آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے کہا- قوم پرستی نہیں، قومیت ہمارا نظریہ
موہن بھاگوت نے کہا کہ بھائی چارہ ہماری بنیادی روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”بھائی چارہ ہماری روایت ہے، لڑائی جھگڑا ہمارے مزاج میں نہیں ہے۔ ہم قوم پرستی نہیں بلکہ قومیت کی بات کرتے ہیں، کیونکہ متکبر قوم پرستی نے دو عالمی جنگیں کرائی تھیں“۔
RSS chief Mohan Bhagwat’s Sangh Model: آرایس ایس کے سو سال مکمل ہونے پرموہن بھاگوت کا ’’سنگھ ماڈل‘‘، معاشرے اور جین-زی کو کیا متنبہ، وزیراعظم نے کی ستائش
وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج ملک کے نوجوانوں میں حب الوطنی اور اپنی ثقافت پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ آرایس ایس اور دیگر سماجی تنظیمیں نیک نیتی کے ساتھ عوامی خدمت میں مصروف ہیں۔
Mohan Bhagwat address is inspiring: موہن بھاگوت کا وجے دشمی خطاب متاثرکن، قوم کی تعمیر میں دے گا نئی سمت: وزیراعظم مودی
آرایس ایس سربراہ نے پڑوسی ممالک کی بدلتی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال میں عوامی بے اطمینانی کی بنیاد پر حکومتوں کی تبدیلیاں ہوئیں جو ہمارے لیے سبق آموز ہیں۔
RSS at 100: ناگپور میں آر ایس ایس کا وجے دشمی اتسو، موہن بھاگوت نے کی شستر پوجا، سنگھ کے 100 سال مکمل
اس موقع پر پی ایم نریندر مودی نے ایک خصوصی مضمون تحریر کیا ،جس میں آر ایس ایس کے قومی کردار، سماجی خدمات اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی ذکر کیا گیا۔انہوں نے لکھا کہ سنگھ کی اولین ترجیح ہمیشہ ملک کی ترقی رہی ہے اور آزادی کی تحریک میں ڈاکٹر ہیڈگیوار سمیت کئی سویم سیوکوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔
DMK raises questions on PM Modi’s article: پی ایم مودی نے موہن بھاگوت کی سالگرہ پر لکھا مضمون، ڈی ایم کے نے اٹھائے سوال
ڈی ایم کے کے ترجمان ٹی کے ایس ایلنگوون نے آر ایس ایس اور اس کی تاریخ پر سوال اٹھایا اور تنظیم کو جدوجہد آزادی کے خلاف اور مہاتما گاندھی کے قتل سے جوڑا۔ ایلنگوون نے کہا، ’’آر ایس ایس آزادی کی جدوجہد کا حصہ نہیں تھا۔ وہ آزادی کے خلاف تھے اور اس نے اس کے لیے کوئی قربانی نہیں دی تھی۔ اس کے برعکس، آر ایس ایس پر مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔‘‘
Mohan Bhagwa Birthday: پی ایم نریندر مودی نے موہن بھاگوت کو 75ویں سالگرہ پر دی مبارکباد، طویل عمر اور صحت کی پراتھنا
مودی نے کہا کہ سنگھ کا "سرسنگھ چالک" بننا صرف ایک تنظیمی ذمہ داری نہیں بلکہ ایک مقدس اعتماد ہے، جو نسل در نسل دوراندیش قیادت نے نبھایا ہے۔ موہن بھاگوت نے نہ صرف اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا بلکہ اپنی ذاتی قابلیت، فکری گہرائی اور شفاف قیادت سے اسے مزید مضبوط بنایا۔
موہن بھاگوت: گوناگوں خصوصیات کے حامل اور ایک دور اندیش قائد
بھاگوت جی ہمیشہ سے ’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘ کے نظریہ میں پختہ یقین رکھتے ہیں اور وہ اس بات میں بھی یقین رکھتے ہیں کہ ہندوستان کی کثیرتہذیبی تنوع اور وطن کی مختلف ثقافتوں اور روایات کی تقریبات ہمارے ملک کا حصہ ہیں۔





