Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

غریب نواز فاؤنڈیشن کے چیئرمین مولانا انصار رضا بریلوی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک پاکستان کا اسلام یزیدی اسلام ہے اور ہمارے ملک کا اسلام حسینی اسلام ہے۔ دونوں میں بہت فرق ہے۔ پاکستان کا اسلام دہشت گردی کا حامی ہے اور نہتے مظلوموں کا نام پوچھ کرقتل کرنے والا ہے، لیکن ہمارے ملک کا مسلمان حسینی ہے، وہ ہمیشہ صبرکے ساتھ رہتا ہے اورجب ملک اورقوم کواس کی ضرورت پڑتی ہے توآگے بڑھ کراپنی قربانی بھی پیش کرتا ہے۔

پہلگام میں قتل عام صرف معصوم جانوں پر حملہ نہیں تھا بلکہ یہ ہندوستان کے ضمیر پر حملہ تھا۔ اس کے جواب میں، ہندوستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق قواعد کار کو از سر نو مرتب کرنے کا فیصلہ کیا۔

ہندوستان نے پاکستان کودیئے جانے والے آئی ایم ایف قرض کے خلاف ووٹنگ سے دوری بنالی۔ اس پرکانگریس نے سوال اٹھایا۔ کانگریس نے 29 اپریل کوہی مطالبہ کیا تھا کہ ہندوستان-پاکستان کے خلاف ووٹنگ کرے، لیکن مودی حکومت ووٹنگ سے پیچھے ہٹ گئی۔

نکّی-وکّی بھگنانی فلم اور کنٹینٹ انجینئر نے ایک فلم کے لئے کولیبوریٹ کیا ہے۔ دونوں کمپنیاں سندورپرفلم بنا رہی ہیں۔ ایک اے آئی پوسٹرکے ذریعہ فلم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Barak-8 میڈیم رینج کے میزائل 2017 میں اسرائیل کے ساتھ 2.5 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت حاصل کیے گئے تھے، جو اب ہندوستانی فارورڈ اڈوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے میں جان گنوانے والے آندھرا پردیش کے نیلاپور کے مدھوسودن راؤ کی اہلیہ کماکشی پرسنا نے ’آپریشن سندور‘ کے لئے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے ہمارا بدلہ لے لیا۔

رات میں ایک بج کر 5 منٹ سے لے کر1:30 بجے کے درمیان ہماری تینوں جانباز افواج نےدہشت گردوں کو مٹی میں ملا دیا۔ ہندوستانی فوج نے جس مضبوطی کے ساتھ پاکستان کے خلاف کارروائی کی ہے، وہ برسوں تک اسے یاد رکھے گا۔ ہندوستانی فوج کی اس مہم کو ’’آپریشن سندور‘‘ کا نام دیا گیا۔

کابینہ نے ان آئی آئی ٹیز میں 130 فیکلٹی اسامیوں (پروفیسر لیول یعنی لیول 14 اور اس سے اوپر) کی بھی منظوری دی ہے۔

 پاکستان میں دیر رات ہندوستان کی طرف سے کئے گئے ایئراسٹرائیک کووزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے لئے فخرکا لمحہ قراردیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کابینہ کے سبھی اراکین ’آپریشن سندور‘ کی جانکاری دی ہے۔ کابینہ نے وزیراعظم مودی کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہرکیا ہے۔

مولانا عمیراحمد الیاسی نے کہا کہ میں نے ایک اپیل کی تھی کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لئے دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ جس طرح سے ہماری حکومت نے پاکستان کے خلاف کئی فیصلے کئے ہیں، وہ بہت اہم ہیں اور تھوڑا وقت لگے گا، لیکن سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔