Bharat Express DD Free Dish

Modi Government

کامرس اور صنعتوں کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے بدھ کے روز کہا کہ اکتوبر میں تقریباً 12 فیصد گراوٹ درج کرنے کے بعد بھارت کے برآمدات نے نومبر میں ’’صحت مند اور مضبوط‘‘ اضافہ دکھایا ہے اور دونوں مہینوں کے مجموعی اعداد و شمار بھی مثبت رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

مرکزی وزارتِ داخلہ نے لوک سبھا میں واضح کر دیا ہے کہ ملک کی آئندہ مردم شماری سال 2027 میں دو مراحل میں منعقد کی جائے گی۔ وزارت نے یہ تاریخیں اُس وقت سامنے رکھیں جب کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے مردم شماری کی تیاریوں اور وقت بندی سے متعلق اہم سوالات پوچھے۔ قابلِ ذکر ہے کہ ملک میں آخری مردم شماری سال 2011 میں کی گئی تھی۔

معذوروں کا عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم مودی نے ملک کے معذور شہریوں کے احترام، حقوق اور مواقع کو یقینی بنانے کے عزم کو ایک مرتبہ پھر دہرایا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معذور افراد اپنی صلاحیت، تخلیقی سوچ اور مضبوط ارادے کے بل پر زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں اور بھارت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

حکومت نے اب تمام ریاستوں کے راج بھون کا نام تبدیل کرکے’ لوک بھون‘ رکھ دیا ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اسے ترقی یافتہ اور بہترین بھارت کی تعمیر کے سنہری سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس میں خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر گزشتہ دو دن سے جاری ہنگامے کے درمیان مرکزی حکومت نے آخرکار اپوزیشن کی بحث کی مانگ منظور کر لی ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے واضح کیا کہ حکومت ایس آئی آر پر بحث کے لیے تیار ہے، لیکن اپوزیشن اس کے لیے وقت کی شرط نہیں تھوپ سکتا۔

مرکزی حکومت کی جانب سے تمام نئے اسمارٹ فونز میں سنچار ساتھی ایپ کو پری انسٹال کرنے کے حکم کے بعد ملک بھر میں شدید تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسے ’’جاسوسی ایپ‘‘ قرار دیتے ہوئے شہریوں کی نجی آزادی پر حملہ بتایا ہے، جبکہ حکومت نے صاف کہا ہے کہ یہ ایپ مکمل طور پر آپشنل ہے اور یوزر چاہے تو اسے ہٹا بھی سکتا ہے۔

بھارت سرکار نے ملک میں بڑھتے سائبر جرائم، فیک کالز اور موبائل چوری کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے تمام اسمارٹ فون کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے نئے فونز میں سائبر سکیورٹی ایپ ’سنچار ساتھی‘ کو لازمی طور پر پری انسٹال کریں۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی جانب سے پروفیسر مظاہر عالم (صدر، بورڈ آف یونانی سدھا، سویا رگپا، این سی آئی ایس ایم، نئی دہلی)، ڈاکٹریوگتا منجال (ڈائریکٹر محکمہ آیوش، حکومت دہلی)، ڈاکٹریونس افتخار منشی (ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل، سی سی آریوایم، نئی دہلی) کو حال ہی میں اپنے اپنے عہدوں پرفائزہونے کی خوشی میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔

مودی حکومت کے زرعی اقدامات سے کسانوں کی مالی حالت میں بہتری آئی ہے، پیداوار میں اضافہ ہوا ہے اور جدید زرعی معلومات تک رسائی نے ملک میں کسانوں کے لیے ایک مثبت ماحول قائم کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 28 نومبر کو کرناٹک اور گوا کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، وہ صبح تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کرناٹک کے اُڈپی میں واقع مشہور شری کرشنا مٹھ کا دورہ کریں گے، جس کے بعد وہ شام تین بجکر پندرہ منٹ پر گوا پہنچیں گے جہاں وہ شری سمسٹھان گوکرن پرتگالی جیوتتم مٹھ کے 550 سالہ جشن میں شرکت کریں گے۔