PM Modi Record In 2025: غیر ملکی پارلیمنٹ میں بھارت: 11 سال، 18 ممالک اور وزیر اعظم مودی کا ’بڑا ریکارڈ‘، جواہر لعل نہرو، اندرا گاندھی اور اٹل بہاری واجپئی رہ گئے پیچھے
سال 2025 کے اختتام تک وزیر اعظم مودی نے 18 مرتبہ غیر ملکی پارلیمنٹ سے خطاب کر کے نہ صرف ایک تاریخی ریکارڈ بنایا، بلکہ بھارت کو ایسا ملک بنا دیا جس کی بات دنیا کی پارلیمنٹ میں سنجیدگی سے سنی جاتی ہے۔ آئیے لسٹ جانتے ہیں۔
Parliament Winter Session 2025: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی، حکمراں اوراپوزیشن پارٹیوں کی ایک ساتھ چائے پارٹی، وزیراعظم مودی اورپرینکا گاندھی ایک ساتھ بیٹھے
پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جمعہ کے روزغیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اس اجلاس کے دوران کئی اہم معاملات پرحکمران جماعت اوراپوزیشن کے درمیان گرما گرم بحث ہوئی۔ تاہم سیشن ختم ہوتے ہی دونوں فریق ایک ساتھ بیٹھ کرچائے سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
Congress Protest: ”ہمت ہے تو نوٹ سے ہٹا کر دکھائیں مہاتما گاندھی کی تصویر“- ڈی کے شیوکمار کا حکومت کو چیلنج، کانگریس کے احتجاج میں نائب وزیر اعلیٰ کا مرکز پر سخت حملہ
کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈی کے شیوکمار کے ایک جارحانہ بیان نے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دی ہے۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے اور منریگا قانون کے نام میں تبدیلی کے خلاف کانگریس کے احتجاج کے دوران ڈی کے شیوکمار نے مرکزی حکومت کو کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت میں ہمت ہے تو کرنسی نوٹوں سے مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹا کر دکھائے۔
Rail Kaushal Vikas Yojana Training Centers: ریل کوشل وکاس یوجنا: اشونی ویشنو نے لوک سبھا میں بتایا- ملک میں سب سے زیادہ 14 اتر پردیش میں ٹریننگ سینٹر، 5862 نوجوانوں کو ملا فائدہ
ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے لوک سبھا کو آگاہ کیا کہ ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو مفت تکنیکی ٹریننگ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اتر پردیش میں سب سے زیادہ 14 ٹریننگ سینٹر قائم ہیں اور اب تک ریاست کے 5,862 نوجوان اس منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
PM Modi Will Inaugurate The Rashtra Prerna Sthal: وزیر اعظم مودی 25 دسمبر کو راشٹر پریرنا استھل کا کریں گے افتتاح، وزیر اعلیٰ یوگی نے تیاریوں کا لیا جائزہ
وزیر اعظم مودی 25 دسمبر کو قومی لیڈروں کے لیے وقف عظیم الشان راشٹر پریرنا استھل کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ یہ مقام ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور آنجہانی اٹل بہاری واجپائی جیسے عظیم قوم پرست لیڈروں کی یاد اور خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے۔
PM Modi Oman Visit: وزیرِ اعظم مودی ایتھوپیا کے بعد عمان پہنچے، بھارت–عمان تعلقات مزید مضبوط ہونے کی امید
وزیرِ اعظم نریندر مودی ایتھوپیا کے بعد دو روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچ گئے ہیں۔ یہ ان کے تین ملکی غیر ملکی دورے کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ وزیرِ اعظم 17 اور 18 دسمبر کو عمان میں قیام کریں گے، جہاں وہ سلطانِ عمان ہیثم بن طارق سے ملاقات کر کے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کریں گے۔
National Conference MPs Amit Shah Meeting: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے جموں و کشمیر کے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات، مرکز کے سامنے تین اہم مطالبات
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے راجیہ سبھا اراکینِ پارلیمنٹ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کر کے مرکز کے سامنے تین اہم مطالبات رکھے ہیں۔ اس موقع پر این سی کے اراکین نے وزیر داخلہ کو ایک تفصیلی یادداشت بھی پیش کی، جس میں جموں و کشمیر سے متعلق آئینی، جمہوری اور انسانی مسائل کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
Sanjay Saraogi Appointed New Bihar BJP President: کونسلر سے صوبائی صدر تک کا سفر، جانئے کون ہیں سنجے سراوگی، جن کو ملی بہار بی جے پی کی باگ ڈور
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بہار میں تنظیمی سطح پر ایک بڑا اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے دربھنگہ صدر اسمبلی حلقے سے رکنِ اسمبلی سنجے سراوگی کو بہار بی جے پی کا نیا صوبائی صدر مقرر کیا ہے۔ اس تقرری کا اعلان پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ہیڈکوارٹر انچارج ارون سنگھ نے پیر کے روز کیا۔ پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کی منظوری سے یہ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی ہے۔
Rupee vs Dollar: مسلسل گرتا ہی جا رہا ہے روپیہ… جانئے اب ایک امریکی ڈالر کے بدلے کتنے روپے ادا کرنے ہوں گے؟
بھارتی کرنسی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے مسلسل کمزور ہوتا جا رہا ہے، جس سے مالیاتی منڈیوں میں تشویش کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ ہفتے کے پہلے کاروباری دن پیر کو انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران روپیہ 26 پیسے ٹوٹ کر 90.75 کی ریکارڈ نچلی سطح تک پہنچ گیا۔
BJP Secures Political Dominance in 2025: بی جے پی نے 2025 میں قائم کیا سیاسی غلبہ، جنوبی بھارت میں پہلی بڑی جیت
بھارتی سیاست کی تاریخ میں سال 2025 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی قیادت میں این ڈی اے کے لیے غیر معمولی کامیابیوں کا سال ثابت ہوا ہے۔ دہلی کی اقتدار واپسی سے لے کر بہار میں زبردست انتخابی جیت اور اب جنوبی بھارت میں تاریخی پیش رفت تک، بی جے پی نے ایسی سیاسی برتری قائم کی ہے جس نے حزبِ اختلاف کی حکمت عملیوں کو کمزور کر دیا ہے۔





