مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ۔
مرکزی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام ریاستوں کے راج بھونوں کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔ حکومت نے اب سبھی ریاستوں کے راج بھون کو لوک بھون کا نام دیا ہے۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے اسے ترقی یافتہ اور بہترین بھارت کی تعمیر کے سنہری سفر کا ایک اہم پڑاؤ قرار دیا ہے۔
مودی حکومت خدمت کی مترادف: امت شاہ
مرکزی وزیر امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 برسوں سے مودی حکومت اقتدار نہیں، خدمت کی مترادف رہی ہے، جس میں اقتدار کا سب سے اعلیٰ رہنما خود کو ’پردھان سیوک ‘مان کر عوام کے لیے ہفتے کے ساتوں دن، چوبیسوں گھنٹے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے خدمت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم دفتر کا نام ’سیوا تیرتھ‘ رکھا ہے۔ ساتھ ہی راج بھون اور راج نیواس کا نام بدل کر بالترتیب لوک بھون اور لوک نیواس کیا جا رہا ہے۔
पिछले 11 वर्षों से मोदी सरकार सत्ता नहीं, सेवा की पर्याय रही है, जिसमें सत्ता का सर्वोच्च नेता स्वयं को प्रधानसेवक मानकर जनता के लिए सातों दिन, 24 घंटे कार्य कर रहे हैं। इसी दिशा में प्रधानमंत्री श्री @narendramodi जी ने सेवा के संकल्प को दोहराते हुए प्रधानमंत्री कार्यालय को…
— Amit Shah (@AmitShah) December 2, 2025
امت شاہ نے کہا کہ یہ خدمت اور اچھی حکمرانی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ایک ترقی یافتہ اور ہر میدان میں بہترین بھارت کی تعمیر کے سنہری سفر کا اہم پڑاؤ ہے۔ بتا دیں کہ مرکزی وزارتِ داخلہ کے احکام کے بعد راج بھون کا نام باضابطہ طور پر لوک بھون کر دیا گیا ہے۔
راج بھونوں کے نام کی تبدیلی—ایک پیغام
اسی سلسلے میں مرکز کی جانب سے راج بھونوں کے نام تبدیل کرنا ایک واضح پیغام ہے کہ اقتدار فائدہ اٹھانے کا ذریعہ نہیں، بلکہ ایک ذمہ داری ہے۔ نام کی تبدیلی محض دکھاوا نہیں، بلکہ اس کے پیچھے ایک واضح فکر اور پیغام پوشیدہ ہے—یہ کہ حکومت کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، نہ کہ اقتدار کا لطف اٹھانا۔ یاد رہے کہ ، مرکز کی مودی حکومت کے 11 سالہ دورِ اقتدار میں جگہوں اور راستوں کے نام تبدیل کیے جانے کی کئی مثالیں سامنے آئی ہیں۔اس سے پہلے راج پتھ کا نام بدل کر کرتویہ پتھ رکھا گیا۔ پہلے ’راج پتھ‘ شاہی طاقت یا اقتدار کا تاثر دیتا تھا، جبکہ نئے نام ’کرتویہ پتھ‘ نے اسے ذمہ داری اور فرض سے جوڑ دیا، جس کا واضح طور پر مطلب یہ ہے کہ اقتدار کوئی حق نہیں، بلکہ خدمت اور ذمہ داری کا موقع ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



