PM Surya Ghar Muft Bijli Yojana: ’پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی اسکیم‘ میں گجرات کی شاندار کامیابی، جیتے پانچ قومی ایوارڈز
یہ اعزازات نئی دہلی میں واقع اٹل اکشے اُرجا بھون میں منعقدہ ایک قومی تقریب کے دوران دیے گئے، جہاں ’’پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی اسکیم‘‘ کے دو سال مکمل ہونے کا جشن منایا گیا۔ مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے گجرات کی جانب سے ان ایوارڈز کو جی یو وی این ایل (گجرات اُرجا وکاس نگم لمیٹڈ) کی منیجنگ ڈائریکٹر شالینی اگروال کو پیش کیا۔
PM Modi Meets Citi Chair and CEO Jane Fraser: وزیر اعظم مودی کی سٹی گروپ کی چیئرپرسن جین فریزر سے ملاقات، اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلۂ خیال
سٹی گروپ 3 سے 5 جون تک ممبئی میں ’’سٹی انڈیا کانفرنس‘‘ کا انعقاد کر رہا ہے، جس میں 1,500 سے زائد سرمایہ کار، کاروباری شخصیات اور صارفین شریک ہو رہے ہیں۔ اس کانفرنس کا مقصد بھارت سے متعلق سرمایہ کاری کے مباحث کو فروغ دینا اور عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے ملک میں دستیاب وسیع اقتصادی مواقع کو اجاگر کرنا ہے۔
Modi Government 12 Years: مودی حکومت کے 12 سال: بی جے پی کا میگا جشن کا منصوبہ تیار، 5 جون سے 21 جون تک ملک بھر میں پروگرام
وزیر اعظم مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے 12 سال مکمل ہونے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ملک بھر میں بڑے پیمانے پر تقریبات اور عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی 5 جون سے 21 جون 2026 تک مختلف پروگراموں کے ذریعے حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات کو عوام تک پہنچائے گی۔
Grand Preparations In Daman Ahead Of PM Modi Visit: دمن میں وزیر اعظم مودی کے دورے کی شاندار تیاریاں، ’نمو اسپتال‘ اور ’نمو ایئرپورٹ‘ کا کریں گے افتتاح
وزیر اعظم اپنے دورے کے دوران کئی اہم اور عوامی فلاح سے جڑے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان میں ’’نمو اسپتال‘‘ اور ’’نمو ایئرپورٹ‘‘ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ حکام کے مطابق ان دونوں منصوبوں کے آغاز سے صحت اور نقل و حمل کے شعبوں میں نئی پیش رفت متوقع ہے، جس سے مقامی آبادی کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے کی مجموعی ترقی کو فروغ ملے گا۔
PM Modi To Inaugurate Development Projects: وزیراعظم مودی 5 جون کو گجرات میں 12,421 کروڑ روپے کی قومی شاہراہ منصوبوں کا کریں گے افتتاح اور رکھیں گے سنگ بنیاد
وزیرِاعظم اپنے دورے کے دوران وڈودرا-ممبئی ایکسپریس وے کے دو اہم پیکیجز کا افتتاح کریں گے جبکہ چار دیگر قومی شاہراہ منصوبوں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔ ان منصوبوں کو بھارت کے جدید انفراسٹرکچر وژن اور بھارت مالا پروجیکٹ کے اہم حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں تیز، محفوظ اور مؤثر نقل و حمل کا نظام قائم کرنا ہے۔
PM Modi Gujarat Visit: وزیراعظم مودی 5 جون کو جنوبی گجرات کو 1063 کروڑ روپے سے زائد کے جی آئی ڈی سی منصوبوں کا دیں گے تحفہ
وزیراعظم مودی 5 جون کو گجرات کے اہم دورے پر پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ریاست اور مرکزی حکومت کے اشتراک سے مکمل ہونے والے 18,777 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
Odisha BJP Government: اڈیشہ میں بی جے پی حکومت کے دو سال مکمل، 20 جون کو منعقد کی جائے گی خصوصی تقریب، وزیر اعظم مودی اور صدر دروپدی مرمو کی شرکت متوقع
ریاستی حکومت کے مطابق یہ تقریب اڈیشہ میں گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی، عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کا اہم موقع ہوگی۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ مرکزی اور ریاستی سطح پر بی جے پی کی ’’ڈبل انجن‘‘ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں اڈیشہ نے ترقی کے مختلف میدانوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
Modi Govt Action on CBSE Chairman and Secretary: سی بی ایس ای کے چیئرمین اورسکریٹری کے تبادلہ سے کتنا رکے گا ہنگامہ؟ محکمہ تعلیم کی جانچ پر سب کی نظریں مرکوز
سی بی ایس ای کی طرف سے آن اسکرین مارکنگ کے عمل میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ یہ کمیٹی پورے معاملے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔
CBSE OSM Controversy Update: سی بی ایس ای میں بڑا انتظامی ہلچل، چیئرمین اور سیکریٹری کا تبادلہ، ڈیجیٹل جانچ کے نظام کی تحقیقات شروع
حکومت کی جانب سے چیئرمین اور سیکریٹری کے تبادلے اور خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کو اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔ اب تمام نظریں کمیٹی کی رپورٹ پر مرکوز ہیں، جس کی بنیاد پر مستقبل میں سی بی ایس ای کے امتحانی اور جانچ کے نظام میں مزید اصلاحات متوقع ہیں۔
Petrol-Diesel Price Hikes: امریکہ-ایران کشیدگی کا اثر! ایک ماہ میں پٹرول اور ڈیزل تقریباً 7.5 روپے ہوا مہنگا، کمرشل ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 7.35 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد دارالحکومت میں پٹرول کی قیمت 94.77 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 102.12 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اس عرصے کے دوران حکومت کی جانب سے چار مختلف مراحل میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔





