Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat

اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر مملکت ایل مروگن نے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ ملک کے میٹرو شہروں سے لے کر دور دراز دیہاتوں تک کے سامعین اس پروگرام کو روایتی اور ڈیجیٹل دونوں پلیٹ فارمز کے ذریعے سنتے ہیں۔

لکھنؤ کی گومتی ندی کی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ٹیم پچھلے 10 سالوں سے ہر اتوار کو صفائی مہم میں لگاتار لگی ہوئی ہے۔ پی ایم نے چھتیس گڑھ کے بلہا کی خواتین کی بھی تعریف کی جنہوں نے کچرے کے انتظام کی تربیت لے کر شہر کی تصویر بدل دی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اس شمار میں پرندوں کی 40 سے زائد اقسام کی نشاندہی کی گئی جن میں کئی نایاب پرندے بھی شامل ہیں۔ یہ سب ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوا۔ ٹیم نے آواز ریکارڈ کرنے والے آلات نصب کیے اور پھر ان آوازوں کا تجزیہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ذریعے کمپیوٹر پر کیا گیا۔

قومی خلائی دن کے حوالے سے وزیر اعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگلے ماہ 23 اگست کو قومی خلائی دن ہے۔ آپ اسے کیسے منائیں گے؟ کیا آپ کے پاس کوئی نیا آئیڈیا ہے؟ اگر ہاں، تو مجھے نمو ایپ پر ایک پیغام ضرور بھیجیں۔

منوج تیواری نے کہا کہ 21 جون کو بین الاقوامی یوگا ڈے کے موقع پر سونیا وہار کے جمنا کنارے پر یوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا اور بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بھی شرکت کی۔

ہریانہ کی آبپاشی اور آبی وسائل کی وزیر شروتی چودھری  نے کہا کہ 'من کی بات' پروگرام ایک طاقتور اور منفرد پلیٹ فارم ہے، جو وزیر اعظم کو براہ راست عام لوگوں سے جوڑتا ہے اور ملک بھر کے شہریوں کو تحریک اور سمت فراہم کرتا ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ میں آپ سب سے یہ بھی اپیل کروں گا کہ ایری سلک سے بنے کپڑوں کو ضرور ٹرائی کریں، اور ہاں، کھادی، ہینڈلوم ہینڈی کرافٹ، ووکل فور لوکل کو بھی آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا۔ اگر گاہک صرف ہندوستان میں بنی ہوئی مصنوعات خریدتے ہیں اور تاجر صرف ہندوستان میں بنی ہوئی مصنوعات فروخت کرتے ہیں، تو ’آتمنربھر بھارت ابھیان‘ کو نئی توانائی ملے گی۔

وزیر اعظم نے کرناٹک میں کلبرگی کی خواتین کی بھی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کلبورگی کی خواتین نے جوار کی روٹی کو ایک برانڈ کی شکل دی۔ انہوں نے ایک کوآپریٹو سوسائٹی بنائی ہے، جس میں روزانہ تین ہزار سے زیادہ جوار کی روٹیاں بن رہی ہیں۔ ان روٹیوں کی خوشبو اب نہ صرف دیہاتوں میں بلکہ بنگلورو جیسے میٹرو میں بھی پھیل رہی ہے۔

پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ حال ہی میں ایمرجنسی کے نفاذ کے 50 سال مکمل ہوئے ہیں۔ اس موقع پر ہم وطنوں نے اس دور کے ظلم کو یاد کرنے اور جمہوریت کے تحفظ کے لیے چوکس رہنے کے لیے ’سمویدھان ہتیہ دیوس‘ منایا۔ انہوں نے ان تمام ہیروز کو یاد کرنے پر زور دیا جنہوں نے ایمرجنسی کا بہادری سے مقابلہ کیا اور آئین کو مضبوط رکھنے میں اپنا حصہ ڈالا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 122 ویں ایپی سوڈ میں شہد کی مکھیوں کا ذکر بھی کیا اور ملک میں شہد کی بڑھتی ہوئی پیداوار پر خوشی کا اظہار کیا۔