Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat: پی ایم نریندر مودی آج  ’من کی بات‘  کے 125ویں ایپیسوڈ سے قوم سے کر رہے ہیں خطاب

پروگرام میں اب تک صفائی مہم (سوچھ بھارت ابھیان)، ماحولیات، ڈیجیٹل تعلیم، خواتین کا بااختیار بنانا اور گراس روٹ سطح پر اختراعات جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جا چکی ہے۔ اس کے اثرات کی بدولت کئی تحریکیں عوامی شمولیت کے ذریعے قومی سطح پر مؤثر ثابت ہوئیں۔

نئی دہلی: پی ایم  نریندر مودی آج بروز اتوار صبح 11 بجے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 125ویں ایپیسوڈ میں قوم سے خطاب کررہے ہیں خطاب۔ اس پروگرام کو آل انڈیا ریڈیو، دوردرشن نیٹ ورک، آکاشوانی نیوز ویب سائٹ، نیوز آن ایئر موبائل ایپ، اور آکاشوانی نیوز، ڈی ڈی نیوز، پی ایم دفتر اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلز پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے۔

اردو اور ہندی نشریات کے بعد اسے مختلف علاقائی زبانوں میں بھی پیش ہورہا ہے ۔

من کی بات — ایک عوامی رابطے کا منفرد ذریعہ

اکتوبر 2014 میں شروع ہونے والا ’من کی بات‘ ریڈیو پروگرام، پی ایم مودی کو ملک کے شہریوں سے براہِ راست مکالمے کا ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے وہ قومی اہمیت کے موضوعات، سماجی ترقی، اختراعات، اور حوصلہ افزا کہانیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔ ’من کی بات‘ نے نہ صرف حکومت اور عوام کے درمیان فاصلہ کم کیا ہے بلکہ سماجی شعور اور مثبت تبدیلی کو فروغ دینے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

پروگرام میں اب تک صفائی مہم (سوچھ بھارت ابھیان)، ماحولیات، ڈیجیٹل تعلیم، خواتین کا بااختیار بنانا اور گراس روٹ سطح پر اختراعات جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی جا چکی ہے۔ اس کے اثرات کی بدولت کئی تحریکیں عوامی شمولیت کے ذریعے قومی سطح پر مؤثر ثابت ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:تیانجن میں پی ایم مودی اور صدر شی جن پنگ کی میٹنگ جاری — این ایس اے اجیت ڈووال بھی موجود،اس ملاقات پر دنیا بھر کی نظریں

یہ بھی پڑھیں:دہلی-این سی آر میں اتوار کی صبح جھما جھم بارش، سڑکوں پر پانی جمع، گھر بیٹھے بارش کا اٹھائیں لطف

گزشتہ ایپیسوڈ میں خلائی مسافر کا ذکر

’من کی بات‘ کے 124ویں ایپیسوڈ (27 جولائی 2025) میں پی ایم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے بھارتی خلا باز شبھانشو شکلا کا خصوصی ذکر کیا، جن کی حالیہ خلائی سفر سے واپسی کو وزیراعظم نے “قومی فخر کا لمحہ” قرار دیا۔ پی ایم نریندر مودی نے کہا تھا:”جیسے ہی شبھانشو زمین پر بحفاظت واپس آئے، خوشی کی لہر پورے ملک میں دوڑ گئی۔ ہر دل فخر سے جھوم اٹھا۔”

’من کی بات‘ آج بھی حکومت اور عوام کے درمیان بامعنی رابطے کا مؤثر ذریعہ ہے، جو اجتماعی ترقی اور شراکتی حکمرانی کے نظریے کو مضبوط بناتا ہے۔

بھارت ایکسپسریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read