Bharat Express DD Free Dish

Mann Ki Baat

کنڑ زبان اور کنڑ عوام کی جانب سے اپنی وراثت کے تحفظ پر وزیر اعظم کی تعریف نے ریاست کے باشندوں کو بے حد خوش اور پرجوش کر دیا ہے۔ لوگوں نے اسے اپنے حوصلے اور حوصلہ افزائی میں اضافے کا سبب قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے بتایا کہ جنوری 2026 میں اڈیشہ کی پاروتی گری کی یومِ پیدائش کی صد سالہ تقریبات منائی جائیں گی۔ انہوں نے کم عمری میں بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لیا اور آزادی کے بعد اپنی زندگی سماجی خدمت اور قبائلی فلاح کے لیے وقف کر دی۔

من کی بات 22 ہندوستانی زبانوں اور 29 بولیوں کے ساتھ ساتھ 11 غیر ملکی زبانوں میں نشر کی جاتی ہے۔ ان میں فرانسیسی، چینی، انڈونیشی، تبتی، برمی، بلوچی، عربی، پشتو، فارسی، دری اور سواحلی شامل ہیں۔ من کی بات 500 سے زیادہ آل انڈیا ریڈیو کے نشریاتی مراکز سے نشر کی جاتی ہے۔

ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ کے 128ویں ایپی سوڈ وزیراعظم مودی نے کہا ’کاشی اور تمل ثقافت کا سنگم سیکھنے، سمجھنے اور قومی وحدت کو مضبوط بنانے کا تاریخی موقع ہے۔‘ اس پروگرام کا مقصد دونوں خطوں کے درمیان صدیوں پرانے ثقافتی اور تہذیبی رشتوں کو مزید مضبوط کرنا ہے۔

۔پی ایم مودی نے کہا کہ بین الاقوامی گیتا مہوتسو میں شرکت ان کے لیے باعثِ فخر رہی۔ یورپ اور وسطی ایشیا سمیت کئی ملکوں کے لوگوں نے اس میں حصہ لیا، جو گیتا سے عالمی سطح پر بڑھتی دلچسپی کی علامت ہے۔ 

وزیراعظم نے کرناٹک کے تُماکورو کے شہد کی تعریف کی، جو مقامی روایت اور قدرتی مٹھاس کا بہترین امتزاج ہے۔ انہوں نے ناگالینڈ کی “کلف ہنی ہنٹنگ” تکنیک کو ملک میں شہد حاصل کرنے کا سب سے خطرناک طریقہ قرار دیا،

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا:جس بات پر سب سے زیادہ فخر ہے، وہ یہ کہ ہماری خاتون بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے ایک بھی میچ ہارے بغیر پورا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے نومبر کے مہینے کو بھارت کے لیے خاص قرار دیا اور بتایا کہ اس مہینے میں کئی اہم قومی اور تہذیبی مواقع منائے گئے یا منائے جانے والے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 26 نومبر کو ‘یومِ دستور’ کے موقع پر پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دستور سازوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 127ویں ایڈیشن میں ہندوستانی کافی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر کرناٹک کے چکمنگلور، کورگ اور ہاسن سمیت جنوبی ہند کے دیگر کافی پیدا کرنے والے علاقوں کے کسانوں اور مزدوروں کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے دنیا بھر میں ہندوستانی کافی کی پہچان بنائی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے مشہور ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ نے جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ اب یہ پروگرام ملک کی مختلف زبانوں میں وزیر اعظم مودی کی اپنی آواز میں سنایا جا رہا ہے اور یہ سب مصنوعی ذہانت (اے آئی ٹیکنالوجی) کے ذریعے سے ممکن ہو پایا ہے۔