Bharat Express

Manipur civil unrest

اگر ہم انڈیا اتحاد ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک  پیش نہیں کرتے تو وہ پارلیمنٹ سے باہر بھاشن پر بھاشن دیتے رہتے اور منی پور پر بات نہیں کرتے۔ لیکن ہم نے انہیں عدم اعتماد کی تحریک پیش کرکے انہیں مجبور کیا کہ وہ ایوان میں آکر اپنی چُپی توڑیں  اور ہم اس میں کامیاب رہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ تشدد سے زیادہ متاثرہ ہر ضلع میں 6 ایس آئی ٹی بنائے جائیں گے۔ سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 11 معاملات جو پہلے سی بی آئی کو سونپے گئے تھے، ان کی جانچ صرف سی بی آئی کرے گی۔ خواتین سے متعلق معاملات کی جانچ میں سی بی آئی کی خواتین افسران بھی شامل ہوں گی۔

ہماری ایک سینئر ممبر رجنی پاٹل  ہیں جن کو ایک سیشن میں برخاست کیا گیا تھا ،اب دوسرا سیشن چل رہا ہے لیکن ابھی تک ان کی برخاستگی ختم نہیں ہوئی ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے ، یہ تو آمریت ہے اور میں کہوں گا کہ یہ ہٹلر شاہی ہے۔

سماعت کے دوران سینئر وکیل رنجیت کمار نے کہا کہ میانمار سے لوگ غیر قانونی طور پر آئے ہیں۔ منشیات کا کاروبار کرتے ہیں۔ سی جے آئی نے کہا کہ لیکن مرنے والے ہمارے لوگ ہیں۔ اس پر مہتا نے کہا کہ زیادہ تر لاشیں جن پر کسی نے دعویٰ نہیں کیا، وہ دراندازوں کی ہیں۔

محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک کو منی پور میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کی کہ وہ ان کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہیں۔انہوں نے کہا، 'منی پور صرف ایک ٹریلر ہے، پوری فلم کا آغاز ابھی باقی ہے۔ بی جے پی پورے ملک کو منی پور بنانا چاہتی ہے۔

منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ایک ایسا بیان دیا جو اپنے آپ میں حیران کردینے والا ہے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ آج ملک کے اندر خواتین کے خلاف جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے ملک کے حالات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اقلیتوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو باقاعدگی سے ہراساں کیا جارہاہے۔ جبکہ خواتین کو خاص طور پر سخت چیلنجوں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔