Bharat Express DD Free Dish

Manipur civil unrest

محبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ بی جے پی پورے ملک کو منی پور میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اپوزیشن جماعتوں سے اپیل ہے کی کہ وہ ان کوششوں کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد رہیں۔انہوں نے کہا، 'منی پور صرف ایک ٹریلر ہے، پوری فلم کا آغاز ابھی باقی ہے۔ بی جے پی پورے ملک کو منی پور بنانا چاہتی ہے۔

منی پور میں دو خواتین کو برہنہ پریڈ کرانے سے متعلق وائرل ویڈیو کے معاملے آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس نے ایک ایسا بیان دیا جو اپنے آپ میں حیران کردینے والا ہے ۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اس بات اعتراف کیا ہے کہ آج ملک کے اندر خواتین کے خلاف جرائم بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں ۔

یورپی یونین کی پارلیمنٹ نے ملک کے حالات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "اقلیتوں، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے محافظوں اور صحافیوں کو باقاعدگی سے ہراساں کیا جارہاہے۔ جبکہ خواتین کو خاص طور پر سخت چیلنجوں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔