Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra

اس منصوبے میں ایک ارب امریکی ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جس سے ریاست میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔ اندازہ ہے کہ اس پروجیکٹ کے ذریعے پینتالیس ہزار سے زیادہ افراد کو ملازمت ملے گی، جو مہاراشٹر کی معیشت اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔

نامور سماجی کارکن اور مزدور تحریک کے لیڈر ڈاکٹر باباصاحب پانڈورنگ ادھَو عرف بابا ادھَو پیر کے روز پونے میں 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر بابا ادھَو کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بابا ادھَو کو سماج کے مختلف طبقات کی خدمت کرنے اور خاص طور پر محروم طبقے کو مضبوط بنانے اور مزدوروں کی فلاح کے لیے ان کی کوششوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘‘۔

مہاراشٹر میں بی ایم سی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ریاست کی حکمراں مہایوتی میں اختلافات کھل کر سامنے آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بی جے پی، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور این سی پی (اجیت پوار) کے اتحاد کو بنے زیادہ وقت نہیں گزرا، لیکن سیاسی ماحول میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر شیو سینا لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے تازہ بیان اور شیو سینا کے دفتر پر چھاپے کے بعد حالات مزید پیچیدہ ہوتے دکھ رہے ہیں۔

مہاراشٹر کے ناندیڑ میں دل کو چھو لینے والی محبت کی کہانی شاید آپ نے نہ سنی ہو اور نہ دیکھی ہو۔ آئیے بتاتے ہیں کہ یہ عجب محبت کی غضب کہانی کا معاملہ کیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ایک لیڈر کے بیان نے مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ممبر اسمبلی ماجد حسین کی جانب سے انتخابی جلسے میں دیا گیا مبینہ دھمکی آمیز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ صارفین پولیس اور الیکشن کمیشن کو ٹیگ کرکے کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انتخابات قریب آتے ہی تمام پارٹیاں سرگرم ہیں، لیکن اجیت پوار کے بیان نے انتخابی بحث کو نیا موڑ دے دیا ہے۔ سیاسی تجزیہ کار اسے پوار کی حکمت عملی کا حصہ مان رہے ہیں لیکن وہ اسے ایک ایسا بیان بھی قرار دے رہے ہیں،

مہاراشٹر میں 19 سالہ ایک طالب علم نے کالج سے لوٹنے کے بعد اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔ اس کے والد کا کہنا ہے کہ ٹرین میں چند لوگوں نے اسے مراٹھی نہ بولنے پر ہراساں کیا تھا۔ اچانک ہونے والے اس حملے سے اسے شدید صدمہ پہنچا تھا۔ آج وہ اس دنیا میں نہیں ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ریلائنس اے ڈی اے جی گروپ کے چیئرمین انل امبانی کو بینک فراڈ سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ کے لیے پیر کے دن دہلی واقع ای ڈی ہیڈکوارٹر میں حاضر ہونے کا نیا سمن جاری کیا ہے۔ یہ اطلاع ایجنسی سے وابستہ ذرائع نے دی۔

بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار اور تاریخی جیت کے بعد اب اس کی سیاسی گونج مہاراشٹر میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی اور ممبئی بی جے پی کے نو منتخب جنرل سکریٹری آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا ہے کہ بہار کی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، ان کی ترقی کی پالیسی اور بہتر حکمرانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ جیت مثبت سیاست کی جیت ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی 15 نومبر بروز ہفتہ اپنے گجرات دورے کے دوران سورت میں زیر تعمیر بُلیٹ ٹرین اسٹیشن کا معائنہ کریں گے اور ممبئی۔احمد آباد ہائی اسپیڈ ریل کوریڈور کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔