Seven people killed in Jalna: مہاراشٹر کے جالنا میں دردناک حادثہ، دو کاروں کے درمیان ہوئی زبردست ٹکر، سات افراد ہلاک، چار زخمی
مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور دیگر امدادی کارکن جائے حادثہ پر دیر سے پہنچے۔
NEET پیپر لیک معاملے میں مہاراشٹر میں بڑی کارروائی، لاتور میں 3 اساتذہ سمیت 4 لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج
پولیس نے لاتور کے تین اساتذہ سمیت چار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ یہ ایف آئی آر مہاراشٹر اے ٹی ایس کی شکایت پر درج کی گئی ہے جس میں اے ٹی ایس نے ان دو اساتذہ کو بھی ملزم بنایا ہے جن سے اتوار کو پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
Monsoon Updates: یوپی، بہار سمیت ان 8 ریاستوں میں ہونے والی ہے موسلا دھار بارش، جانئے مانسون کی تازہ کاری
آئی ایم ڈی نے کہا کہ مانسون اگلے تین سے چار دنوں میں گجرات کے باقی حصوں، مدھیہ پردیش کے باقی حصوں، چھتیس گڑھ کے باقی حصوں، مغربی بنگال کے باقی علاقوں، بہار کے باقی علاقوں اور جھارکھنڈ کے باقی حصوں کا احاطہ کرے گا۔
Tomato Price Hike: ٹماٹر کی قیمت نے بنالی سنچری، بارش کے باعث صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ
ہر سال مانسون میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ فصلوں پر بارش کے اثر کی وجہ سے ہر سال قیمتیں بڑھنے لگتی ہیں۔ لیکن، اس سال شدید گرمی نے سبزیوں کی پیداوار کو بھی بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی وجہ سے مانسون کی آمد سے قبل ہی قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئی ہیں۔
Thane Football Ground Accident: تھانے کے فٹبال گراؤنڈ میں لوہے کا شیڈ گرا، میدان میں کھیلنے والے متعدد بچے زخمی، 3 کی حالت تشویشناک
حکام کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق زخمی بچوں کو علاج کے لیے بیتھانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ معلومات تھانے میونسپل کارپوریشن (TMC) کے علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (RDMC) نے دی ہے۔
Assembly Elections 2024: ہریانہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر اور جموں و کشمیر… ان 4 ریاستوں میں اس سال ہوں گے اسمبلی انتخابات، الیکشن کمیشن کی تیاریاں شروع
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی بھی اہل شہری کو ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔ انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال یقینی بنائیں۔
Ravindra Waikar’s victory by 48 votes: صرف 48 ووٹ سے جیت پربڑھا تنازعہ ،تو سی ایم ایکناتھ شندے نے کہا، ‘ای وی ایم پر اٹھارہے ہیں سوالات
شندے نے 16 جون کو حیرت کا اظہار کیا کہ کیا ممبئی نارتھ ویسٹ حلقہ کے تعلق سے ای وی ایم پر شکوک و شبہات صرف اس لیے اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ فاتح ان کی پارٹی شیوسینا تھی
Massive fire breaks out at Dombivli: ممبئی سے متصل شہر ڈومبیولی کی ایک کیمیکل کمپنی میں لگی شدید آگ، کئی کلومیٹر دور سے دکھائی دے رہا ہے دھواں
گزشتہ مہینے 23 مئی کو امودن کیمیکلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں کئی دھماکے ہوئے تھے۔ اس واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ انڈو امائنز لمیٹڈ اس جگہ سے 300 میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
Mumbai Vikhroli Incidents: ممبئی کے وکرولی میں بڑا حادثہ، کیلاش بزنس پارک میں سلیب گرنے سے ایک بچے سمیت دو کی موت
یہ واقعہ گزشتہ رات ممبئی کے وکرولی میں پیش آیا جب ایک 10 سالہ لڑکا اپنے سکیورٹی گارڈ والد کو کھانا دینے گیا تھا اور شدید بارش کی وجہ سے بچہ اپنے والد کے ساتھ تھا۔ اس دوران زیر تعمیر عمارت (G+5) کا ایک حصہ باپ بیٹے پر گرا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
Lok Sabha Election Results 2024: مجھے مہاراشٹر کے لوگوں پر فخر ہے، کل دہلی میں ہوگی انڈیا الائنس کی میٹنگ : شرد پوار
شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ چھترپتی شیواجی مہاراج کے نظریات کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے شاہو پھولے امبیڈکر کے ترقی پسند نظریات کو آگے بڑھانے اور جمہوری اقدار کی حفاظت میں اہم رول ادا کیا ہے۔