Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra Assembly Election 2024

ابو اعظمی نے کہا کہ ایم وی اے لیڈر کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد میں سماج وادی پارٹی کی توہین نہ کریں۔ اب تک ایم وی اے کی کئی میٹنگیں ہوئیں ،لیکن انہیں صرف ایک میٹنگ میں بلایا گیا

ریاستی کانگریس کمیٹی کے اہم رہنماؤں کے درمیان تلخی اور گروپ بندی کو ہریانہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی غیر متوقع شکست کے پیچھے ایک بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگریس قیادت نے اپنے تمام ریاستی قائدین کو سخت انتباہ جاری کیا ہے کہ وہ کسی اتحادی پارٹی یا اس کے قائدین کے خلاف کھلے عام کچھ نہ کہیں۔

شرد پوار نے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک آرام نہیں کریں گے جب تک وہ مہاراشٹر کو صحیح راستے پر نہیں لاتے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ جب تک وہ اس کام کو مکمل کرتے ہیں ان کی عمر کتنی ہوتی ہے۔

دراصل مہاراشٹر اسمبلی کی میعاد 26 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں امید کی جا رہی تھی کہ اس سے قبل ریاست کے انتخاب سے متعلق تاریخ کا اعلان آجائے گا

شرد پوار انتخابات سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے ایک واقعہ کا ذکر کیا اور کہا کہ کچھ نوجوان لڑکے ہاتھوں میں تختیاں لیے کھڑے تھے۔ لڑکوں کی بات یہ تھی کہ اب شرد پوار بوڑھے ہو گئے ہیں اور انہیں سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔ اس سلسلے میں شرد پاور کا یہ بیان آیا ہے۔

این سی پی اجیت پوار گروپ کے سینئر لیڈر بابا صدیقی کا گولی مارکرقتل کردیا گیا ہے۔ اس حادثہ کی اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی مذمت کی ہے۔

کانگریس سے وابستہ ذرائع کے مطابق پارٹی ہائی کمان نے کہا ہے کہ مہاراشٹر میں اکیلے الیکشن لڑنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ ہم ایم وی اے کا حصہ ہیں۔ شروع میں ہم این سی پی کے ساتھ اتحاد میں تھے اور شرد پوار نے شیو سینا کو ساتھ لیا تھا۔

مہاراشٹرحکومت نے آج ایک حکم جاری کرکے گائے کومادرریاست قراردیا ہے۔ حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستانی ثقافت میں ویدک دورسے گائے کی اہمیت ہے۔

چیف الیکشن کمشنرراجیو کمارنے کہا کہ ہم نے سیاسی پارٹیوں اور افسران سمیت اسٹیک ہولڈرزسے ملاقات کی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ مہاراشٹرجمہوریت کے جشن میں تعاون دے گا۔

شندے دھڑے کے ایم ایل اے گائکواڑ نے کہا کہ اگر کانگریس کا کوئی کتا میرے پروگرام میں داخل ہونے کی کوشش کرتا ہے تو میں اسے وہیں دفن کر دوں گا۔