Bharat Express DD Free Dish

Maharashtra Assembly Election 2024

شیوسینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا، "وزیر اعظم نریندر مودی کو معلوم نہیں ہوتا کہ وہ اب کیا بولیں گے۔ ان کا دماغی توازن معلوم نہیں ہوتا۔ ان کا دماغ بوسیدہ(سڑا) ہے، اگر کوئی منصوبہ جھارکھنڈ میں غلط ہے تو وہ مہاراشٹر میں صحیح کیسے ہوسکتا ہے؟

مہاوکاس اگھاڑی میں ممبئی کی سیٹوں پرمعاملہ پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ کانگریس 36 میں سے 18، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 20 اوراین سی پی شرد پوارگروپ کی جانب سے 7 سیٹوں کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مہاراشٹر کی سیاست میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اعلان کردیا کہ ان کی پارٹی آنے والے ریاستی اسمبلی الیکشن میں کئی سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔

چندر شیکھر باونکول نے کہا کہ مہاوتی کے لیے بی جے پی کا منصوبہ بوتھ کی سطح تک انتظام کرنا ہے۔ مرکزی وزیر بھوپیندر یادو اور اشونی وشنو بھی مہاراشٹر میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔