Bharat Express DD Free Dish

Madras High Court

جسٹس این آنند وینکٹیش نے یہ فیصلہ چار اقلیتی خود مختار کالجوں، جن میں چنئی کے ہی ویمنز کرسچن کالج، مدراس کرسچن کالج، لویولا کالج اور اسٹیلا مارس کالج شامل ہیں، اور سیکرڈ ہارٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج کی طرف سے دائر درخواستوں پر سنایا۔

جسٹس جی کے الانتھیرایان نے کہا کہ اگر صحافیوں سے ذاتی ڈیٹا طلب کیا جا رہا ہے، ان سے ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تو یہ محض پریس کو ہراساں کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ آزادی صحافت اور رازداری کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس جے بی پاردی والا کی بنچ نے این جی او جسٹ رائٹ فار چلڈرن الائنس کی عرضی کی سماعت کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ اس این جی او نے مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔

کیرالہ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کوئی شخص نجی طور پر فحش تصاویر یا ویڈیو دیکھ رہا ہے تو یہ آئی پی سی کی دفعہ 292 کے تحت جرم نہیں ہے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلم پولس افسر کی داڑھی پر مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کو نہ صرف حق بجانب بلکہ مذہبی آزادی کے دستوری حق اور تکثیری سماج میں ہر طبقہ و فرد کی مذہبی وثقافتی آزادی کے عین مطابق سمجھتا ہے۔

جسٹس این کوٹیشورسنگھ اور جسٹس آرمہادیون کو ابھی حلف لینا ہے۔ ایک بارحلف برداری مکمل ہوجائے گی تو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت کل ججوں کی تعداد پھر سے 34 ہوجائے گی۔

مدراس ہائی کورٹ کے جج جسٹس کے کماریش بابو کی بنچ نے ریڈپکس یوٹیوب چینل کے جی  فیلیرس گیرالڈ کے ذریعہ سے دائر ضمانت کی درخواست کی سماعت کے دوران زبانی طور پر کیا گیا۔

تمل ناڈو حکومت کے سابق وزیر وی سینتھل بالاجی کو ای ڈی نے گزشتہ سال 14 جون کو نوکری کے بدلے نقد رقم کے گھوٹالے سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس وقت وہ اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ تھے۔

محبت کرنے والے جوڑے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس رینو اگروال کی سنگل بنچ نے کہا کہ مذہب کی تبدیلی صرف شادی کے مقصد کے لیے ضروری نہیں ہے بلکہ یہ شادی کی نوعیت کے تمام رشتوں میں بھی ضروری ہے، اس لیے مذہب تبدیل کیے بغیر لیو ان ریلیشن شب میں رہنا غیر قانونی ہے۔

ایلنگوون نے کہا، "انہیں (بی جے پی) کو بتانا چاہئے کہ سناتن دھرم کیا ہے؟ سناتن دھرم کیا ہے اس کی وضاحت کرنے کے لئے کوئی آگے نہیں آیا؟ عدالت نے کہا ہے کہ انہیں وزیر کے عہدے سے نہیں ہٹانا چاہئے۔ انہیں اس طرح نہیں بولنا چاہئے۔