Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Speaker Om Birla

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا برازیل میں 11ویں برکس پارلیمانی فورم میں کثیرالجہتی امن اور سیکیورٹی آرکیٹیکچر میں اصلاحات پر ملک کے خیالات پیش کریں گے۔

لوک سبھا اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا کہ اس اہم کام کیلئے کالکی دھام پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم  سمیت تمام بھکتوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور بھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں کہ یہ مندر سناتن دھرم کے پرچار کو ایک نئی سمت دے گا۔

لوک سبھا کے اسپیکر نے کہاکہ اب ایوان کی کارروائی کا ترجمہ بوڈو، ڈوگری، میتھلی، منی پوری، سنسکرت اور اردو میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ دنیا کا واحد قانون ساز ادارہ ہے جہاں کارروائی کا ایک ساتھ کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جا رہا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان میں جمہوریت کی جڑیں نچلی سطح سے لے کر پارلیمنٹ تک بہت گہری ہیں،  برلا نے کہا کہ ملک پالیسی مداخلتوں کے ذریعے معیشت، سیاست اور سماج میں صنفی فرق کو ختم کر رہا ہے۔

پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی ہنگامہ شروع ہو گیا جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ درحقیقت امبیڈکر کے مسئلہ پر ہنگامہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔

قائد ایوان جے پی نڈا نے کہا کہ حکمران اتحاد کے ارکان گزشتہ دو دنوں سے جارج سوروس اور کانگریس کے سب سے سینئر رکن کے درمیان روابط کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک 'شرارتی' کوشش کررہی ہے۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے یہ تبصرہ اس وقت کیا، جب لوک سبھا میں پرہلاد جوشی لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے، توسماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کچھ تبصرہ کیا، جس کے جواب میں کامرس اورصنعت کے وزیرپیوش گوئل کو کچھ کہتے ہوئے سنا گیا۔

جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی کی میٹنگ میں آل انڈیا ایڈوکیٹ کونسل کے نمائندوں اور تفتیش کار نے اپنے خیالات پیش کیے ہیں۔ وہیں، داؤدی ووہرا برادری کی جانب سے سینئر وکیل ہریش سالوے وقف (ترمیمی) بل پر اپنے خیالات پیش کر رہے ہیں۔

اپوزیشن نے حکمراں جماعت کے ارکان پارلیمنٹ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگایا، جس کی وجہ سے انہیں کچھ دیر کے لیے ایوان سے باہر جانا پڑا، تاہم بعد میں وہ دوبارہ بحث شروع کرنے کے لیے واپس آگئے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ 21ویں صدی میں ملک میں ایک نیا چکرویو تیار کیا گیا ہے۔ چکرویو میں ابھیمنیو کے ساتھ جو ہوا، وہی آج کسانوں اور ماؤں بہنوں کے ساتھ ہو رہا ہے۔