سماجوادی پارٹی کے ایم پی نے لوک سبھا میں کیا خامنہ ای کو سلام، ایران کے سپریم لیڈرنے امریکہ کے سامنے نہیں ٹیکے گھٹنے
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آنند بھدوریا نے مرکزی حکومت پرامریکہ کے آگے جھکنے کا خطرناک الزام لگایا۔ انہوں نے غزہ-اسرائیل جنگ کے درمیان وزیراعظم کے اسرائیل دورے کی تنقید کرتے ہوئے اسے سیکورٹی سے کھلواڑ بتایا۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈرکی تعریف کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی پالیسی پرسوال اٹھائے اور اوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پراپنی بات رکھی۔
لوک سبھا میں اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربحث، گوروگوگوئی نے جنرل ایم نرونے کی کتاب کا موضوع اٹھایا، مچ گیا ہنگامہ
لوک سبھا میں منگل کے روز اسپیکراوم برلا کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز کے دوران اپوزیشن نے جم کرہنگامہ کیا۔ اس دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے اسپیکر پر کئی الزام لگائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر اوم برلا غیرجانبدار نہیں ہیں۔ اسی وجہ سے اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز لانی پڑی ہے۔
No-Confidence Motion Against Speaker Om Birla: لوک سبھا میں اوم برلا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش، بحث کے لیے 10 گھنٹے مقرر
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں باضابطہ بحث شروع ہو گئی۔ اس معاملے پر ایوان میں کافی ہنگامہ آرائی کے بعد اب بحث کے لیے کل 10 گھنٹوں کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
HM Amit Shah: لوک سبھا اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک، پارلیمنٹ میں امت شاہ دیں گے حکومت کی جانب سے جواب
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک پر منگل کو پارلیمنٹ میں اہم بحث ہونے والی ہے۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اس معاملے پر ایوان میں تفصیلی گفتگو کی جائے گی اور بحث کے اختتام پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ حکومت کی طرف سے باضابطہ جواب پیش کریں گے۔
Parliament Budget Session 2026: لوک سبھا میں اسپیکر کو ہٹانے کی تحریک پر ہوگی بحث، کیا اسپیکر کے عہدے سے ہٹیں گے اوم برلا؟جانئے بی جے پی-کانگریس کی تیاری
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ الائنس کے 118 اراکین نے اوم برلا کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹس دیا ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ بجٹ سیشن کے پہلے مرحلے میں اسپیکر نے کھلے طور پر تعصب کا مظاہرہ کیا اور لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں کو بولنے کا مناسب موقع نہیں دیا۔
لوک سبھا اسپیکر کو ہٹانے کا نوٹس، اوم برلا کو ایوان میں دفاع کا اختیارہوگا حاصل، اپوزیشن نے لگایا تھا بھید بھاو کرنے کا الزام
بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کی شروعات 9 مارچ سے ہونے جا رہی ہے۔ اس دن لوک سبھا اسپیکراوم برلا کے خلاف اپوزیشن کے ذریعہ دیئے گئے عہدہ سے ہٹانے کی تجویز پربحث ہوگی۔ اس تجویزکے ذریعہ اپوزیشن نے اوم برلا پرایوان کی کارروائی کے دوران کھل کر بھید بھاو کرنے کا الزام لگایا ہے۔
PM Modi and Speaker Om Birla AI Video: وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر کی اے آئی ویڈیو کو لے کر کانگریس کے 9 لیڈروں کو نوٹس، تین دن میں جواب طلب
وزیر اعظم مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی مبینہ طور پر اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز شیئر کرنے کے معاملے میں لوک سبھا سکریٹریٹ نے کانگریس کے 9 لیڈروں کو نوٹس جاری کیا ہے۔ نوٹس میں تین دن کے اندر تحریری جواب طلب کیا گیا ہے۔
Kiren Rijiju Video Release: لوک سبھا اسپیکر کے چیمبر میں زبردستی داخل ہوئے کانگریس اراکین پارلیمنٹ، گالی گلوچ کا الزام، کرن رجیجو نے شیئر کیا ویڈیو
مرکزی پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو الزام عائد کیا کہ کانگریس اراکین پارلیمنٹ نے زبردستی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کے چیمبر میں داخل ہو کر توہین آمیز زبان استعمال کی اور دھمکی دی۔
Amit Shah and Rahul Gandhi Meets Om Birla: پارلیمنٹ چلے گی یا نہیں؟ وزیر داخلہ امت شاہ اور راہل گاندھی نے لوک سبھا اسپیکر سے کی ملاقات، تعطل برقرار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟
لوک سبھا میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری تعطل بدستور برقرار ہے اور بجٹ پر بحث شروع نہیں ہو پا رہی ہے۔ ایوان کی کارروائی بار بار ملتوی ہو رہی ہے، جس سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی مزید گہری ہو گئی ہے۔
اگروزیر اعظم مودی کل ایوان میں آتے توکوئی بھی حادثہ ہوسکتا تھا، میں نے ان سے ایوان میں نہ آنے کی گزارش کی، اسپیکراوم برلا کا بڑا دعویٰ
لوک سبھا میں کل زبردست ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن کی خواتین ممبران پارلیمنٹ وزیراعظم مودی کی کرسی تک پہنچ گئیں۔ ہنگامہ آرائی کے باعث وزیراعظم اپنی تقریرنہیں کرسکے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ انہوں نے موجودہ ماحول کو دیکھتے ہوئے کسی غیر متوقع واقعہ کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم کو ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا۔





