Bharat Express

Lok Sabha Session

اس بل کو 12 دسمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ کابینہ نے دو مسودہ قانون کو منظوری دی تھی، جن میں سے ایک آئینی ترمیمی بل ہے جو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے بیک وقت انتخابات کے انعقاد سے متعلق ہے۔

قائد ایوان جے پی نڈا نے کہا کہ حکمران اتحاد کے ارکان گزشتہ دو دنوں سے جارج سوروس اور کانگریس کے سب سے سینئر رکن کے درمیان روابط کا مسئلہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اپوزیشن اس معاملے سے توجہ ہٹانے کے لیے ایک 'شرارتی' کوشش کررہی ہے۔

احتجاج کا مقصد ظاہر طور پر پیغام محبت ہے اور امن وبھائی چارے کا پیغام ہے جس کو لیکر اپوزیشن مسلسل حکومت سے شکایت کرتی رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کے رہنماوں کے ساتھ اظہار محبت کیلئے حکومت کو ایک دعوت ہے۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے یہ تبصرہ اس وقت کیا، جب لوک سبھا میں پرہلاد جوشی لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے، توسماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کچھ تبصرہ کیا، جس کے جواب میں کامرس اورصنعت کے وزیرپیوش گوئل کو کچھ کہتے ہوئے سنا گیا۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اوراڈانی گروپ سے متعلق معاملے کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ اراکین کے ذریعہ التوا کے نوٹس کا ذکرکرتے بھی سنا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین نے سنبھل کے حادثہ کو اٹھانے کی کوشش کی۔

بہار کے کشن گنج کے ایم پی محمد جاوید نے بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تعلیم کو بہتر کرو۔ مغلوں کے نام مٹانے سے کچھ نہیں ہونے والا۔ مغل 330 سال تک یہاں تھے۔ آپ کے مٹانے سے یہ (تاریخ سے) نہیں مٹیں گے۔

رات کے وقت آوارہ کتے اور بھی خوفناک ہو جاتے ہیں اور موٹر سائیکل اور اسکوٹر ڈرائیوروں پر حملہ کر دیتے ہیں۔ ایسے واقعات میں لوگ اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بی جے پی ایم پی انوراگ ٹھاکر کے بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے ایس پی ایم پی اکھلیش یادو نے کہا کہ آپ کسی کی ذات کیسے پوچھ سکتے ہیں؟ آپ کسی کی ذات نہیں پوچھ سکتے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ  کرناٹک، یوپی اور راجستھان میں پچھلی بار کے مقابلے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ آنے والے وقت میں تین ریاستوں مہاراشٹر، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ ان انتخابات میں ہمیں پچھلی اسمبلی میں تین ریاستوں میں ملنے والے ووٹوں سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔

پی ایم مودی نے راہل گاندھی پر براہ راست حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا ڈرامہ کھیلا جا رہا ہے،جھوٹ کا نیا کھیل کھیلا رہا ہے، لیکن ملک جانتا ہے کہ وہ ہزاروں کروڑ روپے کے غبن کے معاملے میں ضمانت پر ہیں، او بی سی پر تبصروں کے معاملے میں مجرم ٹھہرائے گئے ہیں۔