پارلیمنٹ میں کارروائی کم ہنگامہ زیادہ ہورہا ہے۔اڈانی معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل ہنگامے کے بیچ آج انڈیا الائنس کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے احتجاج کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ ہر دن کی طرح آج ان کے چہرے پر اڈانی مودی کا کوئی ماسک نہیں ہے، ان کے ہاتھوں میں اڈانی مودی کا کوئی بینر یا پوسٹر نہیں ہے۔ بلکہ انڈیا الائنس کے لوک ممبران پارلیمنٹ آج لوک سبھا کے باہر گلاب کا پھول اور ترنگا لے کر پہنچے ہیں اور آج اسی کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے محبت کا بھی پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔
संसद भवन के मकर द्वार पर प्रदर्शन कर रहे राहुल गांधी ने रक्षामंत्री राजनाथ सिंह को थमाया तिरंगा..#RahulGandhi #RajnathSingh #ParliamentWinterSession pic.twitter.com/S3jCDCFCZ4
— Sumit Kumar (@skphotography68) December 11, 2024
آج ایوان کی کاروائی سے کچھ دیر قبل انڈیا الائنس کے اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا کے باہر ہاتھوں میں گلاب کا پھول اور ترنگا لے کر پہنچے اور بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو دینا شروع کردیا۔ جیسے جیسے ممبران پارلیمنٹ ایوان میں داخل ہورہے تھے ،ویسے ہی اپوزیشن کے رہنماوں کی جانب سے انہیں گلاب کا پھول اور ترنگا دیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس خوبصورت احتجاج میں راہل گاندھی بھی پیش پیش تھےاور جب مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ پہنچے تو انہوں نے فوراً آگے بڑھ کر راجناتھ سنگھ کو ایک گلاب کا پھول اور ترنگا دیا اور ہاتھ ملایا۔
#WATCH | Delhi | In a unique protest in Parliament premises, Congress MPs are giving a Rose flower and Tiranga to NDA MPs pic.twitter.com/rYiNdewQ4w
— ANI (@ANI) December 11, 2024
اپوزیشن کےا س انوکھے احتجاج کا مقصد ظاہر طور پر پیغام محبت ہے اور امن وبھائی چارے کا پیغام ہے جس کو لیکر اپوزیشن مسلسل حکومت سے شکایت کرتی رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کے رہنماوں کے ساتھ اظہار محبت کیلئے حکومت کو ایک دعوت ہے جو اس احتجاج کے ذریعے انڈیا الائنس کے رہنما دینا چاہتے ہیں ۔ اس احتجاج پر اپوزیشن کی جانب سے حتمی بیان آنا باقی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔