Lok Sabha Election 2024: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد اکھلیش یادو نے کہا- ‘بی جے پی شرمندہ بھی ہے اور اندر سے ناراض بھی’
ایس پی سربراہ نے مزید لکھا، 'دراصل، بی جے پی کی تاریخی شکست کی مضبوط خبر بی جے پی کے مایوس حامیوں میں بری طرح پھیل گئی ہے۔ اس کے ساتھی بھی کہیں نظر نہیں آ رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈران کے وحشیانہ بیانات سے بی جے پی لیڈر شرمندہ اور اندرونی طور پر ناراض ہیں۔
Lok Sabha Polls 2024: بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر پرامن طریقے سے ہوئے انتخابات، 58.58 فیصد ہوئی پولنگ، بھاگلپور میں پڑے سب سے کم ووٹ
بھاگلپور لوک سبھا سے جے ڈی یو کے موجودہ ایم پی اجے منڈل بنیادی طور پر کانگریس کے اجیت شرما سے مقابلہ کر رہے تھے۔ بانکا لوک سبھا سیٹ سے موجودہ جے ڈی یو ایم پی گردھاری یادو کا سیدھا مقابلہ آر جے ڈی کے جے پرکاش یادو سے تھا۔
Gujarat Lok Sabha Election 2024: کانگریس نے کیوں نیلیش کنبھانی کو پارٹی سے نکالا؟ معطلی کی وجہ آئی سامنے
گجرات کانگریس میں گھمسان مچا ہوا ہے، سورت لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار رہے نیلیش کنبھانی کو پارٹی نے جمعہ کے روز 6 سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ نیلیش نے بی جے پی کا ساتھ دیا۔ انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرنے میں پوری طرح سے لاپرواہی کی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: فرضی سی بی آئی انسپکٹر بن کر ہاپوڑ ووٹنگ سینٹر کی جانچ کرنے پہنچا شخص، پولیس نے اس بڑی غلطی پر کرلیا گرفتار
Lok Sabha Election 2024: پولیس نے شخص کے پاس سے کئی آئی کارڈ برآمد کئے ہیں۔ تووہیں اس کی کاربھی ضبط کرلی ہے اورآگے کی کارروائی میں مصروف ہوگئی ہے۔
Lok Sabha Election 2024: ”مالدہ میں وزیراعظم مودی کا والہانہ استقبال، کہا- لگتا ہے کہ میں پچھلے جنم میں بنگال میں پیدا ہوا تھا…“
وزیراعظم نریندرمودی نے مغربی بنگال کے مالدہ شمال میں انتخابی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا جمہوریت کو مضبوطی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹی ایم سی اور کانگریس جیسی پارٹیاں پہلے مرحلے میں پست ہوگئی تھیں۔ وہ سب دوسرے مرحلے میں تباہ ہوجائیں گی۔
Lok Sabha Election 2024: تیز دھوپ کے باوجود ووٹنگ کی رفتار نہیں ہو رہی کم، خواتین کی لمبی قطار، بزرگ بھی ڈال رہے ہیں ووٹ
بلند شہر کے شکارپور اسمبلی حلقہ کے پہاسو بلاک کے گاؤں چھوٹا باس 199 پولنگ بوتھ پر ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا گیا۔ صبح 7 بجے سے صبح 10 بجے تک کوئی ووٹنگ نہیں ہوئی۔ 199 پولنگ بوتھ پر خاموشی چھائی رہی۔
EVM-VVPAT پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، پرچیوں کی میچنگ، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ سمیت تمام مطالبات مسترد
VVPAT ایک آزاد ووٹ کی تصدیق کا نظام ہے۔ اس کے ذریعے ووٹر جان سکتے ہیں کہ آیا ان کا ووٹ اسی شخص کو گیا ہے جس کو انہوں نے ووٹ دیا ہے یا نہیں۔
Lok Sabha Election 2024: راہل گاندھی کے لئے محفوظ کیوں ہے وائناڈ سیٹ؟جانئے اس نشست کی تاریخ اور سیاسی مساوات؟
اس بار وائناڈ میں سہ رخی مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔ جہاں 2019 میں راہل گاندھی نے وائناڈ لوک سبھا کی سبھی سات اسمبلی سیٹوں پر بڑی جیت درج کی تھی۔ سی پی آئی لیڈر پی پی سنیر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔
Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: ووٹ کا صحیح استعمال ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے لازمی،ایک شہری کے ناطے جمعہ کے روز بھی مسلمانوں پر ووٹنگ فرض
لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت کل سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے بار ہا یہ اپیل کی جارہی ہے کہ عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال ضرور کریں۔
Lok Sabha Election 2024 Phase 2 Polling: یوپی کی 8 سیٹوں پر ووٹنگ شروع، تمام بوتھوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
مغربی یوپی کی ان آٹھ سیٹوں پر صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔ اس بار سب سے زیادہ امیدوار گوتم بدھ نگر اور متھرا لوک سبھا سیٹوں پر ہیں۔ ان دونوں نشستوں پر 15-15 امیدوار میدان میں ہیں۔