Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

Delhi Lok Sabha Elections 2024: دہلی میں 25 مئی کو ہونے جا رہے لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے کانگریس کے بڑے لیڈران نے کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔

لوک سبھا الیکشن کے درمیان کانگریس کے لئے بڑی خبرہے کہ پارٹی کے سینئرلیڈررہے یوگا نند شاستری اب دوبارہ واپس آنے والے ہیں۔ شام 4 بجے وہ ہیڈ کوارٹر پہنچ کرکانگریس میں شامل ہوں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پریشان اور مایوس کانگریس کو وزیراعظم مودی کے آنسو اچھے لگتے ہیں۔ غریبی نہیں دیکھنے والے میرے آنسو کو نہیں سمجھ سکتے۔ میں غریب کی زندگی جی کرآیا ہوں۔ مودی موج نہیں مشن کے لئے آیا ہے۔

سورت اوراندورکے بعد کانگریس کواوڈیشہ کی پوری سیٹ میں کانگریس امیدوارسچاریتا موہنتی نے الیکشن لڑنے سے انکار کردیا ہے۔

ایس پی لیڈر آدتیہ یادو نے دعویٰ کیا کہ بدایوں میں اب لوگ بی جے پی کے خلاف نکل آئے ہیں اور یہاں تک کہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی میٹنگوں میں بھی سماج وادی پارٹی اور اکھلیش یادو زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔

راہل گاندھی کا امیٹھی سیٹ چھوڑ کر رائے بریلی سے الیکشن لڑنے کے فیصلے کے پیچھے الیکشن ہارنے کا ڈر نہیں بلکہ بی جے پی حکمت عملی کو ناکام کرنا مانا جا رہا ہے۔

آسام کے وزیر اعلیٰ نے دھوبری میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بدرالدین اجمل پر سخت حملہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اجمل کو ووٹ دینے کا مطلب بیل سے دودھ کی امید رکھنا ہے۔ ان کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

یہاں ویڈیو میں آپ وزیر اعظم نریندر مودی کو سادھو سے بات کرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ تب مودی بردھمان-درگاپور لوک سبھا حلقہ میں تھے۔

رودھولی بازار، بڑاگاؤں، سرائے محی الدین پور سے لے کر شاہ گنج اور کھیتسرائے تک ہر جگہ لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ تاجر اپنی دکانوں سے باہر نکل آئے اور سب نے سابق رکن پارلیمنٹ کا پرتپاک استقبال کیا۔

بی ایس پی امیدوار شریکلا سنگھ نے کہا کہ ہم شفافیت کے ساتھ کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔ کسی غریب کے گھر شادی سے لے کر موت سے لے کر بڑی بیماریوں کے علاج تک ہر چیز میں ذرہ بھر لاپرواہی نہیں ہونے دیتے ہیں۔