Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

کانگریس نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا، سنٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ میں راہل گاندھی کو اتر پردیش کے رائے بریلی سے اور کشوری لال شرما کو امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا امیدوار قرار دیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر کے ایل شرما، جو رائے بریلی میں سونیا گاندھی کے لوک سبھا کے نمائندے تھے، نے رائے بریلی اور امیٹھی میں پارٹی دفاتر میں کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نامزدگی کی تیاری شروع کر دیں۔

برج بھوشن شرن سنگھ مسلسل تین بار یوپی کی قیصر گنج سیٹ سے ایم پی رہے ہیں، لیکن اس بار انہیں خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کا الزام لگنے کے بعد بی جے پی سے ٹکٹ نہیں ملا۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ آج لوگ بڑے مسائل سے جوجھ رہے ہیں لیکن ان پر بات نہیں کی جارہی ہے۔ وہ G-20، پاکستان اور چین اور بڑے بڑے واقعات کی بات کرتے ہیں، لیکن آپ کی جدوجہد کی بات نہیں کی جا رہی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا، ''اتفاق دیکھئے، آج ہندوستان میں کانگریس کمزور ہوتی جارہی ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ یہاں کانگریس مر رہی ہے اور وہاں پاکستان رو رہا ہے۔ اب پاکستانی لیڈر کانگریس کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

غازی پور کے موجودہ رکن پارلیمنٹ اور سماجوادی پارٹی کے امیدوار افضال انصاری نے اپنی بیٹی نصرت کو سیاسی وارث بنا دیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے دفترمیں انڈیا الائنس کی میٹنگ میں انہوں نے یہ اعلان کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی برج بھوشن سنگھ سے قیصر گنج لوک سبھا سیٹ پر امیدوار سے متعلق فون پربات ہوئی ہے، جس میں برج بھوشن سنگھ نے اس بات پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

سندیپ منودھانے نامی ایک صارف نے اپنے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پی ایم کی تصویر ہٹا دی گئی ہے۔

آلوک شرما نے کہا کہ "بہت سے لوگ پریس کانفرنس میں ناشتہ کھانے آتے ہیں اور میں یہ کہنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ یہ عمل مکمل نہیں ہو سکا۔"

کامیڈین شیام رنگیلا نے کہا کہ وہ کاشی میں الیکشن لڑنے کے لیے سری گنگا نگر سے کوئی ٹیم نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، 'میں وارانسی کے لوگوں میں سے پوری ٹیم تیار کروں گا۔