Bharat Express DD Free Dish

Kolkata Rape Case

کولکاتا گینگ ریپ کیس سے متعلق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا ایک متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ اس بیان کے بعد اب لوگ ملائم سنگھ یادو کے پرانے بیان کو یاد کر رہے ہیں۔

ساوتھ کلکتہ لا کالج میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی مخالفت میں جم کرسیاست ہورہی ہے۔ کولکاتا میں بی جے پی اورکانگریس نے احتجاج کئے۔ عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا گیا۔ احتجاج کے دوران پولیس اوربی جے پی کارکنان میں جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مجرم نے پہلے متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کی اور پھر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ ملزم نے اس کی موت کو کنفرم کرنے کے لیے اس کا دو بار گلا گھونٹا تھا۔ آر جی کر میڈیکل کالج نے شروع میں کہا تھا کہ یہ خودکشی تھی، لیکن پھر معاملہ تہہ در تہہ کھلنے لگا۔ اس معاملے کی سچائی نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔

خواتین کی عرضی پر سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی نہیں بلکہ ایس آئی ٹی کرے گی۔ ساتھ ہی، عدالت نے ہر ہفتے کولکتہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سی بی آئی نے چارج شیٹ میں کہا ہے کہ شہری رضاکار کے طور پر کام کرنے والے سنجے رائے نے مبینہ طور پر یہ جرم 9 اگست کو اس وقت کیا جب متاثرہ چھٹی کے دوران اسپتال سے سیمینار روم میں سونے جا رہی تھی۔

ادھر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک ہڑتال پر رہیں گے جب تک اس معاملے میں تمام ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اور متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملتا۔ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری کارروائی کی جائے

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات کو براہ راست ٹیلی کاسٹ نہیں کیا جا سکتا، جیسا کہ ان ککا مطالبہ تھا، کیونکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ای ڈی نے سی بی آئی ایف آئی آر کا نوٹس لینے کے بعد سندیپ گھوش کے خلاف مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں مقدمہ درج کیا ہے۔ سابق پرنسپل 9 اگست کو اسپتال میں 31 سالہ خاتون ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بعد نگرانی  کے دائرے  میں آئے تھے۔

احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے منگل 10 ستمبر کو کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ آج رات ہڑتال پر رہیں گے اور صحت کی عمارت سے نہیں ہٹیں گے۔ محکمہ صحت کی جانب سے بھیجی گئی ای میل کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے...

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سابق پرنسپل سے بھی تفتیش کر رہا ہے۔ ای ڈی نے 11 مقامات پر چھاپے مارے ہیں ،جن میں گھوش کی بیلیا گھاٹہ رہائش گاہ