Bharat Express

JP Nadda

ریاست کی کانگریس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے جے پی نڈا نے کہا کہ یہ راجستھان میں گہلوت کی حکومت نہیں ہے بلکہ گھروں کو لوٹنے والی حکومت ہے۔ یہ حکومت دہلی میں اپنے آقاؤں کو خوش کرنے اور اپنی جیبیں بھرنے کے لیے کرپشن میں ملوث ہے

جج نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف مقدمہ انتہائی مبہم شکایت پر درج کیا گیا۔ ہائی کورٹ کے فیصلے میں شکایت کی کاپی کا حوالہ دیا گیا، جس میں صرف یہ کہا گیا تھا کہ نڈا نے ماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے اور کوئی تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔ عدالت نے مزید کہا کہ فوجداری کارروائی کی اجازت دینا قانون کا غلط استعمال ہوگا۔

چھتیس گڑھ میں بی جے پی نے ان سیٹوں پرپہلے ہی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے جن سیٹوں پر بی جے پی کمزور بتائی جارہی ہے، تاکہ بی جے پی کے امیدوار ان سیٹوں پر اچھے انداز میں تیاری کرسکیں اور کامیاب ہوسکیں ۔ اسی حکمت عملی کو مدنظررکھتے ہوئے بی جے پی نے چھتیس گڑھ میں اپنے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

کپل مشرا کو جس طرح دہلی بی جے پی کا نائب صدر بنایا گیا اس پر خود بی جے پی لیڈر حیران ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو یہ تقرری قومی سطح پر کیے گئے فیصلے کے تحت کی گئی ہے۔ کیونکہ چار دن پہلے اعلان کردہ ریاستی بی جے پی ٹیم میں کپل مشرا کا نام دور دور تک شامل نہیں تھا۔

دنیا کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی بی جے پی، ملک کی راجدھانی دہلی میں بکھری ہوئی نظرآتی ہے۔ کیونکہ پردیش بی جے پی میں لمبے وقت سے کئی ایسے لیڈران تنظیم میں اہم عہدوں پر بٹھائے جا رہے ہیں، جن کا زمینی سطح پر اپنا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔

 بی جے پی نے اپنے قومی عہدیدران کا اعلان کردیا ہے، جس میں یوپی کا دبدبہ نظرآرہا ہے۔ نائب صدور اور مہامنتریوں کی فہرست میں سب سے زیادہ نام یوپی کے ہیں۔ وہیں دوسری طرف اس فہرست میں دو مسلم لیڈران کو جگہ ملی ہے، پرانے مسلم لیڈران کو جگہ نہیں دی گئی ہے۔

بی جے پی نے حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی 391 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں بی جے پی کے 61 مسلم امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے تب بھی ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے۔ اپوزیشن میں ہم نے اس وقت کی حکومتوں کے گھوٹالے سامنے لائے لیکن عوام کے مینڈیٹ کی کبھی توہین نہیں کی۔ ہم نے حکمرانوں کے خلاف کبھی بیرونی طاقتوں کی مدد نہیں لی۔

بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے سربراہ چراغ پاسوان این ڈے اے میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اس کے لئے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے انہیں دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔

آئندہ لوک سبھا الیکشن 2024 اور ریاستی اسمبلی الیکشن کی تیاریوں میں بی جے پی مصروف ہوگئی ہے۔ اسی ضمن میں پارٹی نے تنظیم میں بڑی تبدیلی کی ہے۔ منگل کے روز فوری اثر سے چار ریاستوں کے صدور بدلے گئے ہیں۔