Bharat Express

JP Nadda

ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے پہلے بھرت ہری مہتاب نے راشٹرپتی بھون میں ایوان کے رکن اورپروٹم اسپیکرکے طورپرحلف اٹھایا تھا۔ انہیں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے حلف دلایا۔

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کی یوپی میں مایوس کن کارکردگی رہی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے نے یوپی میں صرف 36 سیٹیں جیت پائی۔ جبکہ انڈیا الائنس نے 43 سیٹوں پرجیت حاصل کی۔

بی جے پی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں سیاسی تشدد پر ممتا بنرجی کی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں چار ارکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔

جے پی نڈا 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد جنوری 2020 میں بی جے پی کے قومی صدر بنے۔ بی جے پی کے صدر کے طور پر نڈا کی میعاد جنوری 2023 میں ختم ہوئی۔ لیکن لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ان کی میعاد جون 2024 تک بڑھا دی گئی۔

جے پی نڈا کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد بی جے پی کا ورکنگ صدر بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد، انہیں جنوری 2020 میں بی جے پی کا کل وقتی صدر بنایا گیا، جب امت شاہ کو نریندر مودی کابینہ میں مرکزی وزیر داخلہ کی ذمہ داری دی گئی۔

جگت پرکاش نڈا اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ تھے اور 1989 میں اے بی وی پی کے قومی سکریٹری منتخب ہوئے۔ 1991 میں، انہیں بھارتیہ جنتا یوا مورچہ کا صدر بنایا گیا۔

بی جے پی کے قومی صدر نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی عزت و وقار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی عوام اور ملک کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

نڈا نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے دور اور موجودہ وقت کے درمیان بہت کچھ بدل گیا ہے۔ اس تناظر میں آر ایس ایس کی موجودگی بھی بدل گئی ہے۔ پہلے ہم اتنی بڑی پارٹی نہیں تھے اور نااہل تھے۔ ہمیں آر ایس ایس کی ضرورت تھی، لیکن آج ہم بہت ترقی کر چکے ہیں اور اپنے طور پر آگے بڑھنے کے قابل ہیں۔

لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ پریس کانفرنس میں سواتی مالی وال پر پوچھے گئے سوال پر اروند کیجریوال نے مائیک ہٹا دیا تھا۔ جے پی نڈا نے کہا کہ عام آدمی پارٹی جھوٹ کی بنیاد پر قائم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 4 مئی کو کرناٹک بی جے پی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اینیمیٹڈ ویڈیو پوسٹ کیا تھا، جس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو ریزرویشن تنازعہ پر پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔