Bharat Express DD Free Dish

Jharkhand

  جھارکھنڈ کے پہلے امیرِ شریعت مفتی نذر توحید نے کہا ہے کہ میں امارت شرعیہ  سے تین دہائیوں سے وابستہ ہوں، اس کی شوریٰ عاملہ کا رکن رہا ہوں، جھارکھنڈ کی جانب امارت شرعیہ کی طرف سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

اس دوران گورنر اور وزیر صحت کافی ناراض نظر آئے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ غلطی کہاں سے ہوئی، کیا سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس انتظامیہ کے اہلکاروں میں تال میل کا فقدان تھا۔

احتجاج کے بعد ایم ایل اے سی پی سنگھ نے کہا کہ کانگریس ایم پی کے گھر میں اتنی بڑی دولت کا ملنا ظاہر کرتا ہے کہ پوری پارٹی کی یہی حالت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کانگریس کے ڈی این اے میں ہے۔

جھارکھنڈ سے کانگریس ایم پی دھیرج ساہو اور ان کے قریبی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ ماری ہوئی تو 300 کروڑ روپئے سے زیادہ نقدم ملے۔ انکم ٹیکس کی ٹیمیں اب تک نوٹوں کی گنتی کر رہی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس رقم میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے اپنے ایک حکم میں کہا ہے کہ فٹ اوور برج اور لائٹ نہ ہونے کی وجہ سے ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے جان کی بازی ہارنے والی خاتون کے خاندان کو 8 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔ دراصل ریلوے ٹریبونل نے متوفی کے خاندان کو معاوضہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

بلاک میڈیکل انچارج بھوشن رانا نے کہا کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔ تحقیقات میں قصوروار پایا گیا تو نام نہاد ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پھول پتی یاترا ٹکو ہال سے بڑے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوئی۔ جلوس میں نو دیوی دیوتاؤں کے روپ میں نو لڑکیاں نو مختلف رنگوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے تھیں۔

ہزاری باغ میں ویمنز ایشین چیمپئن ٹرافی کی سینٹرل ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی جس میں ڈی سی نینسی سہائے مہمان خصوصی اور ایس پی منوج رتن چوتھے مہمان تھے۔

 اطلاع ملتے ہی مقامی غوطہ خوروں کو بلایا گیا، کافی کوشش کے بعد ٹیم نے 6 بچوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو مطلع کر دیا گیا اور جیسے ہی گھروالوں کو اپنے بچوں کی موت کی خبر ملی ان کا رو رو کر برا حال ہوگیا ۔چونکہ نوراتری کے اس پرمسرت موقع پر ان کے گھروں میں ماتم پھیل گیا۔

ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران ای ڈی نے کہا کہ سی ایم نے پہلے بھی سمن کی خلاف ورزی کی ہے۔ وہ ای ڈی کے کسی سمن پر حاضر نہیں ہوئے۔ ایسے میں ان کے پاس سمن کو چیلنج کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔