Bharat Express

Jammu and Kashmir

نیشنل کانفرنس لیڈر نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے 31 اکتوبر کو یونین ٹیریٹری ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ ہم سے مشاورت کے بعد نہیں کیا گیا اور اس کے برعکس کشمیر کے نوجوانوں سے نوکریوں کے جھوٹے وعدے بھی خواب بن کر رہ گئے ہیں۔

شوپیاں کے الشی پورہ میں آج صبح سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا۔ یہ تصادم پیر کی رات دیر گئے شروع ہوا۔ کشمیر پولیس زون نے انکاؤنٹر کی اطلاع دی۔

جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ راہل گاندھی کو راون بتانا بی جے پی کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کو دکھاتا ہے، کیا یہی سناتن دھرم سکھاتا ہے، سناتن مذہب تو لوگوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے۔

علاقے میں انتخابات کرانے والے عہدیداروں کے مطابق دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی بھی ان انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہی ہے۔ AAP نے ان انتخابات میں قسمت آزمانے کے لیے 4 امیدواروں کو موقع دیا ہے۔ یہی نہیں، عہدیداروں نے بتایا کہ کل 25 آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ملنے کے بعدفوج نے پولیس کے ساتھ مل کر کالاکوٹ کے علاقے میں بروہ اور سوم کے جنگل کےعلاقے کو پیر کی علی الصبح گھیرے میں لے لیا۔

بھارت میں جی 20 کی زبردست کامیابی کے بعد پاکستانی فوج خوف میں مبتلا ہے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو نظر بندی سے رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی کے ساتھ ہی انہیں سری نگر کی تاریخی جامعہ مسجد میں نماز ادا کی۔ 

سعودی عرب کے وزیرخارجہ نے پرنس فیصل بن فرحان نے ہندوستان کے جموں وکشمیر کی مسلم آبادی کے لئے اپنی حمایت دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسلمانوں کی اسلامی شناخت بنائے رکھنے اور ان کے وقار کو بنائے رکھنے میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

میرواعظ کو آرٹیکل 370 کے تحت جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اس کی تقسیم سے ایک دن قبل 4 اگست 2019 کو تمام بڑے سیاستدانوں سمیت سینکڑوں دیگر افراد کے ساتھ نظر بند کر دیا گیا تھا۔

ستیہ پال ملک کے الزامات کے بعد، سی بی آئی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مبینہ ہیلتھ انشورنس گھوٹالے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے انہیں سمن جاری کیا تھا۔