Maulana Mahmood Madani on Waqf Act 2025: وقف قانون پرسپریم کورٹ کا عبوری حکم، مولانا محمود مدنی کا بڑا بیان آیا سامنے
مرکزی حکومت کی جانب سے سالیسیٹرجنرل تشارمہتا نے پیش ہوکرعدالت سے استدعا کی کہ انہیں ابتدائی جواب اورمتعلقہ دستاویزات داخل کرنے کے لیے سات دنوں کی مہلت دی جائے، جسے عدالت نے منظورکرلیا۔
JUH meeting of Legal Experts Scholars on Waqf Act 2025: وقف ایکٹ 2025 سے وقف املاک کو فائدہ کے بجائے نقصان کا خطرہ، جمعیۃ علماء ہند کے زیر اہتمام قانونی ماہرین، علماءو دانشوروں کا مشترکہ اجلاس
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے میٹنگ میں بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند نے وقف کے تحفظ کے لیے آزادی سے قبل اوربعد میں تاریخی کردارادا کیا ہے۔ 1937 میں شریعت ایپلی کیشن ایکٹ اوربعد ازاں وقف ایکٹ 1954 اور1995 میں جمعیۃ کی سفارشات کو شامل کیا گیا، لیکن موجودہ حکومت کسی بھی دینی اورقانونی ادارے کی رائے کو خاطرمیں نہیں لائی۔
جمعیۃ علماء ہند نے وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا، مولانا محمود مدنی نے وقف قانون کو بتایا سنگین خطرہ
عرضی گزار صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی نے کہا کہ یہ قانون آئین ہند کی متعدد بنیاد ی دفعات سے متصادم، اکثریتی ذہنیت کی پیداوار اور بدنیتی پر مبنی 13 اپریل کو جمعیۃ علماء ہندکی مجلس عاملہ کے اجلاس میں مزید اقدامات پر غور ہوگا۔
Waqf Amendment Act 2025: وقف ترمیمی قانون کو جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں کیا چیلنج، جانئے مولانا ارشد مدنی کا پورا پلان!
جمعیۃعلماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ اوقاف کا تحفظ ہمارامذہبی فریضہ ہے. رٹ پٹیشن میں نوٹیفیکشن جاری کرنے سے روکنے کے لئے عبوری ہدایت جاری کرنے کی بھی درخواست خون کے آخری قطرہ تک آئین کی بالادستی، سیکولرازم ،جمہوریت اوراوقاف کے تحفظ کے لئے قانونی اور جمہوری خون کے آخری قطرہ تک آئین کی بالادستی، سیکولرازم، جمہوریت اوراوقاف کے تحفظ کے لئے قانونی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے.
Delhi Riots 2020: عدالت نے 5 سال بعد 11 افراد کو کیا باعزت بری، عدالت نے ظاہرکی سخت ناراضگی، جمعیۃ علماء ہند کی کوشش رنگ لائی
جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پران بے گناہ افراد کو قانونی مدد فراہم کی گئی۔ کڑکڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پلاستیہ پرماچالا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد پر ببوکے قتل میں ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
Jamiat Ulama-E-Hind Boycotts Secular Leaders Events: نتیش کمار اور نائیڈو جیسے سیکولر لیڈران کی افطار پارٹی اور عید ملن کے بائیکاٹ کا اعلان، مولانا ارشد مدنی نے کہہ دی یہ بڑی بات
جمعیۃ علماء ہند نےعلامتی احتجاج کے طورپرخود کو سیکولر کہنے والی جے ڈی یو اورٹی ڈی پی جیسی پارٹیوں کی افطارپارٹی اورعید ملن اوردیگر تقریبات میں شرکت نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Jamiat Ulema-E-Hind on Waqf Amendment Bill 2024: جمعیۃ علماء ہند کی ورکنگ کمیٹی میں وقف ترمیمی بل 2024 سے متعلق لیا گیا بڑا فیصلہ، مولانا ارشد مدنی نے کیا بڑا دعویٰ
جمعیۃعلماء ہند کے صدر نےکہا کہ بل کو جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی) کے حوالہ کرنے کاڈھونگ بھی کیا گیا اور اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران کی تجاویز اور مشورہ کو رد کردیا گیا، جو 14 ترمیمات کی گئیں ان میں بھی شاطرانہ اندازمیں ایسی دفعات جوڑدی گئیں، جن سے اوقاف پرحکومت کے قبضہ کرنے کی راہ آسان ہوجائے۔
Nuh Violence Case: نوح تشدد معاملہ میں ملزم توفیق کو پنجاب-ہریانہ ہائی کورٹ سے ملی مستقل ضمانت
رمضان کے مہینے میں ڈیرھ سال سے قید توفیق کے اہل خانہ کی خوشی دوبالا ہوئی۔ والدین نے صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Jamiat Ulema-E-Hind on یکساں سول کوڈکے نفاذ کے فیصلے کے خلاف عدالت پہنچی جمعیۃعلماء ہند، مولانا ارشد مدنی نے کہا- مسلمانوں کو یہ قانون منظورنہیں
مولانا ارشد مدنی نے یہ بھی کہا کہ آئی پی سی کی دفعات بھی پورے ملک میں یکساں نہیں ہیں، ریاستوں میں اس کی نوعیت تبدیل ہوجاتی ہے، یہاں تک کہ ملک میں گؤکشی کا قانون بھی ایک نہیں ہے، جوقانون ہے وہ پانچ ریاستوں میں نافذ نہیں ہے۔
Jamiat on UCC in Uttarakhand: اتراکھنڈ میں یو سی سی کے نفاذ کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی جمعیت
جمعیۃ علماء ہند حکومت کے اس فیصلے کو نینیتال ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں میں چیلنج کرے گی۔ جمعیت اس کو جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی رہنمائی میں چیلنج کرے گی۔





