Israel will not grant visas to UN officials: اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو ویزا نہیں دے گا اسرائیل، گٹیرس کے اس بیان سے اسرائیل کا فیصلہ
اردان نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ ان کے یعنی اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس کے ریمارکس کی وجہ سے، ہم اقوام متحدہ کے نمائندوں کو ویزا جاری نہیں کریں گے۔
The scenes in Gaza is horrific and it is getting worse: ہولناک اور بدتر ہوتے جا رہے ہیں غزہ کے مناظر، اسپتالوں میں ضروری طبی سامان کی سخت قلت، دم توڑتے فلسطینی
ناصر اسپتال نے ایک ہنگامی منصوبہ پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، اسپتال صرف جگہ خالی کرنے کے لیے غیر جان لیوا زخموں کے مریضوں کو ڈسچارج کر رہا ہے۔
War on Gaza: غزہ میں اسرائیلی حملے پر امریکہ کا بدلتا موقف, جانیں کیا ہے وجہ
کربی کے ایک اور بیان نے واضح کیا کہ امریکہ اسرائیل کے اقدامات کے لیے اس کی پشت پناہی سے باز آنے سے انکاری ہے، کیونکہ باقی مشرق وسطیٰ اس بات پر مزید غصے میں ہے کہ اب روزانہ سینکڑوں فلسطینیوں کی موت ہو رہی ہے۔
Attack in Gaza’s al-Nuseirat refugee camp: غزہ کے النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل فورسز نے کیا حملہ، متعدد افراد ہلاک، کئی کی حالت تشویشناک
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کے دوران اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 704 افراد مارے گئے ہیں، مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے
The Americans don’t forbid us or veto anything: اسرائیل نے امریکہ کودیا بڑا جھٹکا،کہا:حماس کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کی منظوری نہیں ہے ضروری
اسرائیل امریکہ کی پرواہ کرنے کے لئے بہت زیادہ سنجیدہ نہیں ہے اور ناہی امریکہ کی بات ماننے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غزہ کی جنگ اپنے تیسرے ہفتے میں ہونے کے ساتھ، اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ اسرائیل حماس کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرنے کے لیے بائیڈن انتظامیہ کی منظوری کا انتظار نہیں کرے گا۔
Israel Hamas War: روٹی خریدنا غزہ کے رہائشیوں کے لیے ایک جدوجہد، ہیومن رائٹس واچ نے جنگی جرائم کے ارتکاب پر اسرائیل کو بنایا تنقید کا نشانہ
زبردست بین الاقوامی دباؤ اور سفارتی کوششوں کی ہلچل کے بعد، اسرائیلی حکام نے "مکمل محاصرہ" میں نرمی کی اور درجنوں انسانی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دی۔ اسپتال کے جنریٹرز، پانی اور سیوریج پمپنگ اور امداد کی ترسیل کے لیے ضروری کوئی ایندھن اگرچہ غزہ میں داخل نہیں ہوا ہے۔
The US blamed Iran for attacks in the Middle East: امریکہ نے ایران کو مشرق وسطیٰ میں حملوں کا ٹھہرایا ذمہ دار، کہا- عراق اور شام میں پراکسی گروپوں کی کر رہا ہے مدد
ایران سیاسی طور پر حماس کے ساتھ ساتھ لبنانی تحریک حزب اللہ اور عراق میں شیعہ گروپوں کی حمایت کرتا ہے، لیکن ان گروہوں کی فوجی حمایت کو مسترد کرتا ہے۔ حالیہ دنوں میں ایرانی رہنماؤں نے خبردار کیا ہے کہ غزہ پر زمینی اسرائیلی حملے کا جواب دوسرے محاذوں سے دیا جائے گا۔
Israel-Palestine Conflict: ”شدت پسندی کے سبب پیدا ہوتی ہے جنونیت“ اسرائیل-فلسطین جنگ پر موہن بھاگوت کا بڑا بیان
ملک میں آج (24 اکتوبر) کو وجے دشمی کا تہوار دھوم دھام سے منایا جار ہا ہے۔ وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس کے ناگپور واقع ہیڈ کوارٹر پر یوم تاسیس کا پروگرام منایا گیا۔
Israel should not be given ‘free licence to kill’ in Gaza: Qatari emir: قطر کے امیر کا اسرائیل کے خلاف سخت تبصرہ، کہا- اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا مفت لائسنس نہیں دیا جانا چاہیے
اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق، اسرائیل نے اس کے بعد سے غزہ پر مسلسل بمباری کی ہے، جس میں 5000 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Palestine-Israel War: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 140 فلسطینی جاں بحق، کئی مساجد سمیت 400 اہداف کو بنایا گیا نشانہ
رات بھر اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ میں کم از کم 140 فلسطینی مارے گئے، جب کہ محصور انکلیو کے جنوبی حصے میں رفح اور خان یونس پر مارے گئے چھاپوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔