Bharat Express

Hamas Israel War: فلسطینی مزاحمت پسندوں کے ساتھ تشدید جھڑپوں کے دوران کئی اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنین شہرمیں داخل

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کو صبح سے پہلے چھاپے مار کر ایک خاتون سمیت کم از کم 19 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رام اللہ اور البریح گورنری میں چار شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

فلسطینی مزاحمت پسندوں کے ساتھ تشدید جھڑپوں کے دوران کئی اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنین شہرمیں داخل

Hamas Israel War: اسرائیل اور حماس کی جنگ 21ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ ان 21 دنوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل  مزیداضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے جاری مسلسل فضائی حملوں میں 7028 فلسطینیوں کے جاں بحق اور 17439 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ حماس کے حملے میں 1405 اسرائیلیوں کے ہلا ک ہونے کی خبر ہے جب کہ  5431 زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز متحدہ عرب امارات، اردن، بحرین، قطر، کویت، سعودی عرب، عمان، مصر اور مراکش کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی۔

غزہ کے مقامی ذرائع نے جمعہ کی صبح کو اطلاع دی کہ فلسطینی مزاحمت پسندوں کے ساتھ تشدید جھڑپوں کے دوران کئی اسرائیلی فوجی گاڑیاں جنین شہر اور اس کے کیمپ میں داخل ہوئیں۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جنین شہر پر 40 سے زائد گاڑیوں سے ساتھ دھاوا بول دیا۔ذرائع نے بتایا کہ ابن سینا اسپتال اور کیمپ کے آس پاس اسرائیلی فوجیں تعینات ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ اسرائیلی فوج کے سنائپرز جنین میں عمارتوں پر تعینات ہیں جب کہ قابض فوج نے جنگی ہیلی کاپٹروں کو طلب کیا جنہوں نے علاقے میں بمباری کی ہے۔

شہر اور اس کے کیمپ میں سائرن بجتے سنائی دئے جب کہ اسرائیلی فورسز نے وہاں کی متعدد عمارتوں اور گھروں پر قبضہ کر رکھا تھا۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسرائیلی فوج نے جمعرات کی شام زمینی کارروائی کی تیاری کے سلسلے میں غزہ میں محدود دراندازی کی۔

دراندازی کے دوران قابض فوج غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں دسیوں میٹر تک اندر داخل ہوئی۔

اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں گرفتاری

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جمعہ کو صبح سے پہلے چھاپے مار کر ایک خاتون سمیت کم از کم 19 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے رام اللہ اور البریح گورنری میں چار شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

غزہ کی مسجد پر حملہ

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل کے ایک اور فضائی حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے جس سے ایک مسجد بھی تباہ ہو گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کی صبح غزہ شہر کے مغرب میں الشطی پناہ گزین کیمپ کے ایک علاقے پر متعدد حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں اور ایک قریبی مسجد تباہ ہو گئی۔

او آئی سی نے  جاری کیا بیان

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خلاف اسرائیل  کی اور سے تضحیک آمیز اور دھمکی آمیز تبصروں کی شدید مذمت کی ہے۔ او آئی سی کی جانب سے یہ بیان اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے سربراہ سے اس تقریر پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ حماس کا حملہ کئی دہائیوں کے جابرانہ قبضے کے بعد ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس