Israeli strikes kill 143 across Gaza: اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں143 فلسطینی شہید،تباہی کے ہولناک مناظر،ہر طرف پھٹی ہوئی لاشیں اور خاک و خون آلود زخمی مدد کیلئے چیختے رہ گئے
صبح سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کے مختلف واقعات میں آج شہید ہونے والوں کی تعداد 143 ہوگئی ہے۔وہیں دوسری جانب سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔
Israel’s war on Gaza: غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس تیار، قطر میں آج سے مذاکرات کا آغاز،پیش رفت کی امیدیں بہت کم
اسرائیلی حکومت پر قیدیوں کو رہا کروانے کےلیے اپنے شہریوں کا بھی شدید دباؤ ہے کیونکہ 100 کے قریب قیدی اب بھی غزہ میں حماس کی قید میں موجود ہیں۔ آئے روز اسرائیل میں بڑے پیمانے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں حکومت سے قیدیوں کو رہا کرانے کےلیے جنگ بندی معاہدے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
PM Shehbaz welcomes Palestinian students: غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیلی درندگی کے سامنے پوری دنیا بےبس اور خاموش تماشائی بنی رہی:شہباز شریف
شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری نے جنگ بندی کے لیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قراردادوں، عالمی سفارشات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا، اسرائیل نے ظلم اور سفاکانہ جارحیت سے 43 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
Shirel Golan Died: حماس کے حملے میں بچ جانے والی لڑکی نے اپنی 22ویں سالگرہ پر خودکشی کر لی، اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت پر الزام لگایا
اہل خانہ نے نیتن یاہو حکومت پر بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ اگر حکومت چاہتی تو شیرل کو بچایا جا سکتا تھا لیکن ضرورت کے وقت حکومت نے آنکھیں بند کر لیں۔آپ کو بتادیں کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملے کے دوران حماس کے جنگجوؤں نے جنوبی اسرائیل میں ایک میوزک کنسرٹ پر حملہ کیا تھا۔
Israeli strikes kill at least 73 in north Gaza: شمالی غزہ میں اسرائیل کی بدترین درندگی، ایک ہی رات میں قریب 80 فلسطینیوں کو کردیا شہید
اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن فلسطینی میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں، اس نے کہا کہ اعداد و شمار ہماری اپنی معلومات، استعمال شدہ گولہ بارود یا حملے کی درستگی کو دیکھتے ہوئے صحیح معلوم نہیں ہوتے اور حملے میں ہمارا ہدف حماس تھا۔
Hamas New Chief Khalil Hayya: حماس نے یحییٰ سنوار کی موت کی تصدیق کی، خلیل الحییٰ کو بنایا گیا نیا سربراہ
حماس کے سربراہ یحییٰ سنوارنے ہلاک کردیا۔ اس کی تصدیق حماس نے بھی کر دی۔ تنظیم نے اپنا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔
World reacts to Israel claims Sinwar killed: اسرائیل نے کردی یحییٰ سنوار کے موت کی تصدیق،امریکہ،ایران کا بڑا بیان،جنگ کے بارے میں نتن یاہو کا نیا اعلان
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کے غزہ میں اسرائیلی آپریشن میں مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل نے ان کے ساتھ اپنا سکور طے کر لیا۔ لیکن نیتن یاہو نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
US issues ultimatum to Israeli government over Gaza crisis: غزہ کے حوالے سے امریکہ نے اسرائیل کو دیا الٹی میٹم،کہا-اب تمہارے پاس صرف 30 دنوں کی مہلت ہےپھر ہم فیصلہ لینے پر مجبور ہوں گے
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ یہ تبدیلیاں کسی بھی قیمت پر ہونی چاہئیں۔ اس خط میں انسانی امداد میں اضافے اور ہتھیاروں کی فراہمی کی امریکی پالیسی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
Israel strikes Lebanon and Gaza :غزہ ،لبنان پر بات کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچے ایرانی وزیرخارجہ، کملاہیرس نے چین کے بجائے ایران کو بتایا دشمن نمبرون
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی غزہ اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کو رکوانے کی کوششوں پر بات چیت کے لیے بدھ کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔سعودی الاخباریہ چینل نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فوٹیج نشر کی ہے، جو ریاض میں ایرانی وزیر اور ان کے وفد کا استقبال کر رہے ہیں۔
One year of Israel-Hamas war: غزہ میں معصوموں کے قتلِ عام کا ایک سال،اسرائیل نے غزہ کو تباہی،درندگی اور قیامت صغریٰ کی وحشت ناک تصویربنادی
غزہ کی آبادی جنگ کے آغاز سے قبل لگ بھگ 24 لاکھ تھی جس میں سے 80 فی صد سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور ان کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی عسکری تنظیم حماس اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کو امریکہ، برطانیہ، یورپی یونین سمیت ان کے بیشتر اتحادی ممالک دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہیں۔