Bharat Express

Israel Hamas War

اس ماہ کے آغاز میں دوحہ میں  ہونے والی مذاکرت کے ٹوٹنے کے بعد سے باضابطہ طور پر مذاکرات دوبارہ شروع نہیں ہوسکی ہے۔

غزہ میں 18 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ اس میں بیشترخواتین اوربچے شامل ہیں۔ اس درمیان حماس سربراہ اسمٰعیل ہانیہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے کو روکنے کے لئے ہم کسی بھی تبادلہ خیال اور پہل کرنے کے لئے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ میں منظور ہونے والی قرارداد میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی، تمام مغویوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے ساتھ ساتھ انسانی بنیادوں پر رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اشرف القدرہ نے ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ کمال عدوان اسپتال پر چھاپہ مارنے والی اسرائیلی فورسز نے "اسپتال انتظامیہ اور طبی عملے سے کہا کہ وہ اسپتال کے سیکورٹی اہلکاروں کا ہتھیار حوالے کر دیں۔"

ہندوستان کے اسرائیل اور بڑے عرب ممالک دونوں کے ساتھ مضبوط اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ ایسے میں ہندوستان نے حماس کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے  مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیاہے۔ اس کے علاوہ بھارت نے اسرائیل اور حماس تنازع میں شامل فریقین سے کہا ہے کہ وہ کشیدگی کو کم کریں۔

Israel-Hamas War Updates: اسرائیل-حماس جنگ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اس جنگم یں اب تک ہزاروں لوگوں کی جان گئی ہے۔ غزہ کے حالات ہر دن خراب ہو رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ حماس دنیا بھر میں خود کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا، اس لئے اس نے خواتین یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا۔

ڈبلیو ایس جے کی رپورٹ میں حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں ترکی، لبنان اور قطر میں حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

غزہ کے جنوب میں اسرائیلی حملے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نہیں رکے اور رات کے وقت اس میں مزید شدت آگئی۔ اسرائیلی فورسز نے اپنے حملوں کو خان یونس کے مشرقی علاقوں اور شہر کی ساحلی پٹی پر مرکوز کیا جہاں انہوں نے متعدد رہائشی مکانات کو تباہ کر دیا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 7 اکتوبر کے دہشت گردانہ حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا اور یرغمالیوں کی رہائی کا خیرمقدم کیا۔