Bharat Express

Israel-Gaza War

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے اسپتالوں سے سینکڑوں شدید زخمی مریضوں کا انخلا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس میں ان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

روسی صدر یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار ملک سے باہر گئے ہیں۔ کرغزستان کے دارالحکومت میں انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے اس کا علم ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فورسزپر طبی اور ایمبولینس کارکنوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ فلسطینی وزارت کے مطابق جمعہ کو کئے  گئے فضائی حملوں میں کم از کم 15 طبی مراکز کو نقصان پہنچا اور 23 ایمبولینسیں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اب 423,000 سے زیادہ لوگ غزہ میں اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کا صحت کا نظام "بریکنگ پوائنٹ" پر پہنچ گیا ہے اور انسانی تباہی کو روکنے کے لیے بہت کم وقت ہے۔

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی کے شمالی حصے کو اپنی آبادی سے خالی کرنے کے منصوبے کے "تباہ کن انسانی نتائج" ہوں گے۔

اسرائیلی حملوں میں اب تک 1100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 5000 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ تقریباً 535 رہائشی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، تقریباً ڈھائی لاکھ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس بھی غزہ کی پٹی سے اسرائیلی شہروں پر راکٹ داغ رہا ہے۔