Bharat Express

Iran Air Strike

پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے ہیں اور اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو ایران کا ردعمل مزید شدید اور تباہ کن ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے ایرانی حملوں پر جوابی کارروائی کی تو انہیں ایسے حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا جو انہیں کچل کر رکھ دیں گے۔

ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے وزارت خارجہ کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک سفری ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ہندوستان اگلے ٹونس تک اسرائیل اور ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کے مشیر نے مزید کہا کہ شام میں گذشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرانی سفارتخانے پرحملہ کیا تھا۔انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے 2 کمانڈروں سمیت 7 ارکان شہید ہوئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جوابی حملے کے خطرات پر اسرائیل میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

ایران اورپاکستان کے ایک دوسرے کے علاقے میں مبینہ دہشت گردانہ ٹھکانوں پر میزائل حملوں کے کچھ دنوں بعد پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرنے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی پیٹھ میں چھرا مارنے والوں کو زبردست جواب ملے گا۔

پاکستان نے ایرانی حملے پر شدید احتجاج کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے متعلقہ اعلیٰ عہدیدار کے سامنے کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر ایرانی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔