Bharat Express DD Free Dish

Indigo Flight Delay

طیارے کو پونے ایئرپورٹ پر محفوظ طریقے سے لینڈ کرایا گیا اور تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ انڈیگو نے واضح کیا کہ مسافروں اور عملے کی حفاظت ایئرلائن کی اولین ترجیح ہے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ضروری قدم اٹھایا گیا۔

انڈیگو کی پروازیں ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایئرلائن اور دہلی ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جانیے آخر اچانک کیا تبدیلی آئی کہ فلائٹ شیڈول متاثر ہونے لگا؟

ملک کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو نے مسلسل دوسرے دن 2000 سے زائد پروازیں آپریٹ کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ نظرثانی شدہ فلائٹ شیڈول کے تحت گزشتہ چند دنوں سے پروازوں کی صورتحال مستحکم اور معمول کے مطابق بنی ہوئی ہے۔

انڈیگو نے دسمبر کے آغاز میں ہونے والی بڑی فلائٹ منسوخی کے بعد متاثرہ مسافروں کو ریلیف دیتے ہوئے 5,000 سے 10,000 روپے تک کا مالی معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ 3 سے 5 دسمبر کے دوران شدید پریشانی کا سامنا کرنے والے مسافروں کو اضافی 10,000 روپے کا ٹریول واؤچر بھی دیا جائے گا۔

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو پر ایک بار پھر مصیبتوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ آپریشَنل بحران کے بعد اب کمپنی کو جی ایس ٹی محکمہ کی جانب سے 58.75 کروڑ روپے کا پینلٹی نوٹس ملا ہے۔ یہ نوٹس مالی سال 2020-21 کے جی ایس ٹی حساب کتاب سے متعلق ہے، جسے سی جی ایس ٹی، دہلی ساوتھ کمشنریٹ کے ایڈیشنل کمشنر نے جاری کیا ہے۔

انڈگو کے مطابق جن مسافروں کی پروازیں منسوخ ہوئی تھیں، ان میں سے زیادہ تر کے ریفنڈ پروسیس ہو چکے ہیں اور باقی معاملات بھی جلد نمٹا دیے جائیں گے۔اگر ٹکٹ کسی ٹریول ایجنسی، آن لائن پلیٹ فارم یا ایپ کے ذریعے بُک ہوا تھا تو اس کا ریفنڈ بھی جاری کیا جا چکا ہے

پیر کے روز ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر انڈیگو کی تقریباً 450 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ صرف دہلی ایئرپورٹ پر ہی 134 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ وہیں احمد آباد ایئرپورٹ پر 20 اور بنگلورو ایئرپورٹ پر 127 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

سول ایوی ایشن وزارت نے انڈیگو کو ہدایت دی ہے کہ تمام زیر التوا ریفنڈ 7 دسمبر رات 8 بجے تک کلیئر کیے جائیں۔ ساتھ ہی جن مسافروں کا بیگیج الگ ہوگیا تھا، اسے 48 گھنٹے کے اندر گھر تک پہنچانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن وزارت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24×7 کنٹرول روم قائم کیا اور ایئرلائنز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی عارضی ریگولیٹری چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ سروس کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

انڈیگو کی بھونیشور–ہبلی فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے نئے شادی شدہ جوڑے نے ریسپشن میں شرکت نہیں کر سکے۔ خاندان نے ہال میں اسکرین لگا کر انہیں اپنا ریسپشن ویڈیو کال کے ذریعے اٹینڈ کرنا پڑا۔