انڈیگو تنازعے کے درمیان کمپنی نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔ انڈیگو نے تمام متاثرہ مسافروں کو حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق 5 سے 10 ہزار روپے تک کا معاوضہ دینے کی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی 3 سے 5 دسمبر کے دوران جن مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا، ان کے لیے خصوصی ٹریول واؤچر دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
10 ہزار کا ٹریول واؤچر
انڈیگو نے بتایا کہ فلائٹ منسوخی سے متاثرہ مسافروں کو ریفنڈ کے ساتھ 10,000 روپے کا ٹریول واؤچر بھی دیا جائے گا۔ کمپنی کے مطابق وہ مسافر ’زیادہ متاثرہ‘ کہلائیں گے جن کی فلائٹ 3، 4 یا 5 دسمبر 2025 کو تھی اور جو کئی گھنٹے ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں پتہ چلا کہ اُن کی فلائٹ منسوخ کر دی گئی ہے۔ ایسے مسافروں کے لیے سنگین دشواری گردانا گیا ہے۔ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ یہ ٹریول واؤچر 12 ماہ تک کسی بھی انڈیگو فلائٹ کی بُکنگ میں استعمال کیا جا سکے گا۔ یہ رقم اُن 5000–10,000 روپے کے علاوہ ہوگی جو فلائٹ کی روانگی سے 24 گھنٹے کے اندر کینسل ہونے پر ملتی ہے۔
DGCA کی پوچھ گچھ
جمعرات کو انڈیگو کے سی ای او پیٹر ایلبرز DGCA (ہوابازی ریگولیٹر) کے سامنے پیش ہوئے۔ تقریباً 2 گھنٹے کی پوچھ گچھ میں ان سے آپریشنز، عملے کے انتظام، ریفنڈ اور معاوضے سے متعلق سوال پوچھے گئے۔
5000 سے زیادہ فلائٹس منسوخ
دسمبر کے آغاز سے انڈیگو کی فلائٹس میں مسلسل دشواریاں دیکھنے کو ملیں۔ رپورٹ کے مطابق اب تک 5000 سے زیادہ فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔ سب سے زیادہ خراب حالات 3، 4 اور 5 دسمبر کو رہے، جب سینکڑوں فلائٹس منسوخ ہوئیں اور مسافر گھنٹوں ایئرپورٹ پر پھنسے رہے۔ فلائٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مالی اور ذاتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، خاص طور پر وہ لوگ جنہوں نے پہلے سے ٹکٹ بُک کر رکھے تھے مگر فلائٹس آخری لمحات میں ردکر دی گئیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔





