Bharat Express DD Free Dish

Indigo Flight Crisis: ملک بھر میں انڈیگو کی اڑانوں کا بحران ، 550 سے زائد فلائٹس منسوخ،ریلوے نے کئے ہنگامی انتظامات، کرایوں میں زبردست اضافہ

سول ایوی ایشن وزارت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24×7 کنٹرول روم قائم کیا اور ایئرلائنز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی عارضی ریگولیٹری چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ سروس کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

حکومت نے مسافروں کو7 دسمبرتک ٹکٹ کینسل کا ریفنڈ دینے کا حکم دیا ہے۔

ملک کی سب سے بڑی نجی ایئرلائن انڈیگو شدید بحران کا شکار ہے اور اس کی پروازیں مسلسل منسوخ ہو رہی ہیں۔ جمعے کے روز ہی 550 سے زیادہ فلائٹس منسوخ کی گئیں، جس کے بعد حکومت ہند نے اس مسئلے کی گہرائی سے جانچ کے لیے چار رکنی اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو وجوہات کی نشاندہی کرکے جواب طے کرے گی۔

ریلویز کی جانب سے ہنگامی قدم

انڈیگو کی خدمات متاثر ہونے کے بعد بڑی تعداد میں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے شمالی ریلوے نے 37 پریمیئم ٹرینوں میں 116 اضافی کوچز شامل کرنے کا اعلان کیا۔ جنوبی ریلوے نے سب سے زیادہ 18 ٹرینوں کی صلاحیت بڑھائی ہے تاکہ متاثرہ مسافروں کو متبادل سفر کی سہولت دی جا سکے۔ ایئرپورٹس پر لمبی قطاریں، فلائٹس کا گھنٹوں انتظار اور گھریلو کرایوں میں اچانک اضافہ مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

حکومت نے جاری کیے ہنگامی ہدایات

سول ایوی ایشن وزارت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 24×7 کنٹرول روم قائم کیا اور ایئرلائنز کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ ساتھ ہی عارضی ریگولیٹری چھوٹ بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ سروس کو جلد از جلد معمول پر لایا جا سکے۔

تشکیل دی گئی چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی میں شامل ہیں:

سنجے کے برہمن (جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل)،امت گپتا (ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل)،کیپٹن کپل مانگلک (SFOI)،کیپٹن لوکیش رامپال (FOI) کمیٹی کو 15 دن میں DGCA کو رپورٹ پیش کرنی ہوگی، جس میں FDTL CAR 2024 کے تحت انسانی وسائل کی منصوبہ بندی، روسترنگ اور ضابطوں کے نفاذ کی کمیاں شامل ہوں گی۔

سروس جلد معمول پر آنے کی امید

وزارت نے انڈیگو کو حکم دیا ہے کہ وہ پروازیں جلد سے جلد بحال کرے اور مسافروں کی پریشانی کم کرے۔ حکام کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شیڈول میں بہتری شروع ہو سکتی ہے، جب کہ تین دن میں خدمات مکمل طور پر بحال ہونے کی امید ہے۔ سول ایوی ایشن وزیر رام موہن نائیڈو کنجراپو نے واضح کیا کہ احتساب کا تعین کیا جائے گا اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

بحران کی جڑ: نئے FDTL قوانین

جولائی اور نومبر 2025 سے نافذ ہونے والے نئے FDTL قوانین کے تحت پائلٹس کے آرام کے اوقات میں اضافہ اور نائٹ ڈیوٹی کی حد مقرر کی گئی ہے۔ بارہا وارننگ کے باوجود انڈیگو اپنی روسترنگ اور عملے کی منصوبہ بندی کو وقت پر اپڈیٹ نہ کر سکا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر تاخیر اور رمنسوخیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈیگو CEO کا بیان

انڈیگو کے CEO پیٹر ایلبرس نے اعتراف کیا کہ ایئرلائن سنگین بحران سے گزر رہی ہے اور صورتحال بہتر ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔ ان کے مطابق 5 دسمبر سب سے زیادہ متاثرہ دن تھا، جب 1000 سے زائد فلائٹس  ملتوی کرنی پڑیں۔ انہوں نے مسافروں سے معذرت بھی کی۔

DGCA کی جانب سے دی گئی عارضی FDTL چھوٹ کے بعد پروازیں مستحکم ہونے لگی ہیں اور ان کے مطابق 10 سے 15 دسمبر کے درمیان خدمات مکمل طور پر نارمل ہو جائیں گی۔

ہوائی کرایوں میں زبردست اضافہ

پروازوں میں رکاوٹ کے بعد گھریلو سفر کے کرایوں میں شدید بڑھوتری دیکھی گئی ہے:دہلی-ممبئی کرایہ 36,000،دہلی-چنئی کرایہ 69,000،دہلی- بنگلورو کرایہ 40,000 سے زائد ہوگیا ہے۔ مسافروں کی مشکلات میں اضافہ جاری ہے جبکہ حکومت اور ایئرلائن مل کر خدمات کو جلد معمول پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read