Bharat Express

Indian Navy

فلپائن کے ماہر نے چین کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ سمندر کا اصلی باس بھارت ہے۔ چین کے سمندر میں کئی ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں، وہ بحیرہ جنوبی چین میں اپنے حقوق کا دعویٰ بھی کرتا ہے۔ اس کے بارے میں فلپائن سمیت کئی ممالک کے ساتھ تنازعات ہیں۔ فلپائن کے میری ٹائم سیکورٹی ایکسپرٹ کولن کو نے ہندوستان کی تعریف کی ہے اور چین پربھی اشاروں میں تنقید کی  ہے۔

بلغاریہ کے صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعہ وزیراعظم مودی اور ہندوستانی بحریہ کے جوانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر اعظم نریندر مودی فوجی قیادت سے فوجی معاملات میں حکمت عملی پر مبنی انقلاب لانے کے لیے کہہ سکتے ہیں، جس کے مرکز میں ہندوستان، ہندوستانی جغرافیہ اور اس کے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی ہوگی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ 'بھارت شکتی' کے نام سے ہونے والی مشق میں ہندوستانی ساختہ دفاعی پلیٹ فارم اور نیٹ ورک پر مبنی نظام کا تجربہ کیا جائے گا۔

بھارتی بحریہ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔ اس کارروائی کے دوران 3300 کلو گرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 5 غیر ملکیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

قطر میں سزا پانے والے سابق ہندوستانی فوجیوں کے ناموں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کمانڈر پورنیندو تیواری، کیپٹن بیرندر کمار شرما، کمانڈر سنجیو گپتا، کمانڈر سوگناکر پگلا، کمانڈر امیت ناگپال، سیلر راگیش، کیپٹن سوربھ وششت شامل ہیں۔

یمن کے قریب خلیج عدن میں ایک اور جہاز پر ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔ اطلاع کے بعد بھارتی بحریہ نے جنگی جہاز روانہ کیا۔

راجناتھ  سنگھ کی برطانیہ کے وزیر دفاع شیپس کے ساتھ بات چیت زیادہ تر اہم ٹیکنالوجی کے اشتراک اور دو طرفہ صنعتی دفاعی تعاون کو بڑھانے پر مرکوز ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ دونوں فریق لڑاکا طیاروں اور دیگر فوجی پلیٹ فارمز کی مشترکہ ترقی میں تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار نے بحر عرب میں کام کرنے والے بھارتی جنگی جہازوں کو بحری لٹیروں کے خلاف ممکنہ سخت ترین کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بحریہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہندوستانی بحریہ بین الاقوامی شراکت داروں اور دوست ممالک کے ساتھ خطے میں تجارتی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

بحریہ نے کہا کہ وہ نیشنل میری ٹائم ایجنسیوں کے ساتھ مل کر وسطی/شمالی بحیرہ عرب کی کڑی نگرانی کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہندوستانی بحریہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔23 دسمبر کو، کیمیکل ٹینکر ایم وی کیم پلوٹو پر ڈرون حملے کی اطلاع ملی، جو پوربندر سے تقریباً 220 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ہے۔