Bharat Express DD Free Dish

Indian Cricket Team

انگلینڈ کے خلاف بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ایشان کشن کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 45 گیندوں میں 97 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کو 117 رنز تک پہنچایا۔ اس کے بعد بھی مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر-8 مرحلے میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنا آخری اور نہایت اہم مقابلہ یکم مارچ کو کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ کو دونوں ٹیموں کے لیے ’’کرو یا مرو‘‘ مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ فاتح ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگی، جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کا سفر یہیں ختم ہو سکتا ہے۔

انڈیا بمقابلہ جنوبی افریقہ سپر-8 مقابلے میں کیشو مہاراج نے 15ویں اوور میں تین اہم وکٹیں حاصل کرکے میچ کا رخ مکمل طور پر بدل دیا۔ 188 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا صرف 111 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جانیے کون ہیں کیشو مہاراج۔

احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں اتوار کو ٹی-20 ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہونے جا رہا ہے۔ سوریا کمار یادو کی کپتانی میں بھارت کا سامنا جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ جہاں ایک طرف ابھیشیک اور تِلک کی فارم تشویش کا باعث ہے، وہیں جسپریت بومراہ اور وراون چکرورتی بھارت کے سب سے بڑے ہتھیار ہیں۔

ہندوستان نے نامیبیا کو93 رنوں سے ہرایا۔ یہ رنوں کے لحاظ سے ہندوستان کی ٹی-20 ورلڈ کپ میں سب سے بڑی جیت ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا کی ورلڈ کپ میں سب سے بڑی جیت 90 رنوں کی تھی۔ ہندوستان نے 2012 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو 90 رنوں سے ہرایا تھا۔ ٹی-20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو 90 رنوں سے ہرایا تھا۔

مدھیہ پردیش کے رتلام سے تعلق رکھنے والے ابھرتے ہوئے بلے باز آشوتوش شرما کا انتخاب ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے پریکٹس میچز کے لیے انڈیا-اے ٹیم میں کیا گیا ہے۔ ریلوے ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آشوتوش کے لیے یہ انتخاب سینئر ٹیم کی طرف ایک بڑا قدم مانا جا رہا ہے۔ پوری خبر پڑھیے…

واشنگٹن سندر نے بنگلورو کے ’’سینٹر آف ایکسیلنس‘‘ میں بیٹنگ کی مشق دوبارہ شروع کر دی ہے، جو بھارتی شائقین کے لیے راحت کی خبر ہے۔ تاہم، پسلی میں ہلکے فریکچر کے باعث ان کے فٹنس ٹیسٹ پر اب بھی سسپنس برقرار ہے۔ ورلڈ کپ کے ابتدائی میچوں میں ان کی موجودگی کے حوالے سے بی سی سی آئی نے فی الحال ’’ویٹ اینڈ واچ‘‘ کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی روہت شرما کے نام ایک اور بڑی کامیابی جُڑ گئی ہے۔ پونے کی اجنکیہ ڈی وائی پاٹل یونیورسٹی نے انہیں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا ہے۔ کرکٹ کے میدان میں شاندار چھکوں سے شائقین کا دل جیتنے والے روہت شرما اب ’ڈاکٹر روہت شرما‘ کہلائیں گے۔

دو سال بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کرنے والے ایشان کشن نے رائے پور ٹی20 میں طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ پاور پلے میں نصف سنچری بنانے والے وہ پہلے بھارتی نان اوپنر بن گئے اور بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح دلائی۔

ایشان کشن اور کپتان سوریہ کمار یادو کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی20 میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی مضبوط برتری حاصل کر لی ہے۔