Bharat Express

World Cup 2023: ورلڈ کپ میں بے حد خطرناک ہوجاتے ہیں محمد شمی، اعدادوشمار سے ہرکوئی رہ جائے گا حیران

ہندوستانی ٹیم کے تیز گیند باز محمد شمی نے ونڈے ورلڈ کپ 2023 کے دو ہی مقابلوں میں 9 وکٹ اپنے نام کرلئے ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران محمد شمی بے حد خونخوار انداز میں دکھائی دیتے ہیں۔

محمد شمی چوٹ سے ابھرکر میدان پر واپسی کرنے والے ہیں۔

Mohammed Shami In ODI World Cup 2023: ہندوستانی تیز گیند باز محمد شمی نے ورلڈ کپ 2023 میں صرف 2 میچ کھیل کرہی ہنگامہ مچا دیا۔ ٹورنا منٹ کے پہلے میچ میں انہوں نے 5 اور دوسرے میں 4 وکٹ حاصل کئے۔ ورلڈ کپ آتے ہی محمد شمی اورخطرناک گیند باز بن جاتے ہیں۔ سال 2015 سے وہ ہندوستان کے لئے ونڈے ورلڈ کپ کے اسپشلسٹ رہے ہیں۔ سال 2013 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے محمد شمی نے سال 2015 میں پہلا ورلڈ کپ کھیلا تھا۔

محمد شمی اپنے پہلے ہی ونڈے ورلڈ کپ سے ٹیم انڈیا کے لئے اہم گیند باز رہے ہیں۔ سال 2015 کے ٹورنا منٹ میں محمد شمی نے 7 میچوں میں 17 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے بعد سال 2019 کے ورلڈ کپ میں محمد شمی نے محض 4 میچوں میں 14 وکٹ اپنے نام کئے تھے، جس میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل رہی تھی۔ وہیں 2023 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے اب تک صرف 2 ہی میچ کھیلے ہیں اور 9 وکٹ بھی اپنے نام کئے ہیں۔ سال 2023 کے ٹورنا منٹ میں نیوزی لینڈ کے  خلاف اپنے پہلے میچ میں محمد شمی نے 5 اورانگلینڈ کے خلاف دوسرے میچ میں 4 وکٹ اپنے نام کئے۔

ونڈے ورلڈ کپ میں ہندوستانی تیزگیند بازاب تک 13 میچوں میں 14.07 کے شانداراوسط سے 40 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے دو بار 5 وکٹ اور 4 بار وکٹ اپنے نام کیا ہے۔ وہیں ان کا بہترین اسکور 54 رنوں پر 5 وکٹ کا رہا ہے۔ وہیں محمد شمی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے 11ویں گیند باز ہیں۔ بنگلہ دیش کے آل راؤںڈر شکیب الحسن ان سے ایک وکٹ یعنی 41 وکٹ کے ساتھ 10ویں نمبر پر ہیں۔

 اب تک ایسا رہا ہے ونڈے کیریئر

محمد شمی نے جنوری 2013 میں ونڈے ڈیبیو کیا تھا، جب سے اب تک وہ 96 یک روزہ مقابلے کھیل چکے ہیں۔ ان میچوں میں انہوں نے 27.71 کی اوسط سے 229 وکٹ اپنے نام کرلئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 6 بار پانچ وکٹ اور 12 بار 4 وکٹ اپنے نام کیا ہے۔