Bharat Express

India Islamic Cultural Centre Election 2024

سابق آئی پی ایس افسر ڈاکٹر پرویز حیات کا ماننا ہے کہ افضل امان اللہ تیز و طرار آئی اے ایس افسر رہے ہیں۔ بہار حکومت میں ہوم سیکریٹری کے طور پر، مرکزی حکومت میں کئی وزارتوں میں مختلف عہدوں پر رہ کر اور سعودی عرب میں قونصل جنرل کے طور پر انہوں نے کئی قابل ذکر کام کیے۔

حکومت ہند کے سابق سیکرٹری اورآئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوار افضل امان اللہ نے کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے سامنے کئی مسائل ہیں جن کے حل کی ضرورت ہے۔ آئی آئی سی سی اس سمت میں اہم رول ادا کر سکتا ہے۔

انڈیا انٹرنیشنل سینٹرمیں ان کی حمایت میں منعقدہ جلسلہ میں جسٹس اقبال صدیقی، دہلی پولیس کے اسپیشل کمشنر اجے چودھری وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ اس دوران نظامت کی ذمہ داری انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکی رکن کہکشاں نے نبھائی۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے عہدیداروں کے انتخابات 11 اگست کو ہوں گے۔ یہ انتخابات بھارتی مسلم کمیونٹی کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، کیونکہ یہ ادارہ ان کی ثقافتی، تعلیمی اورسماجی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن میں اب تک سات پینل سامنے آچکے ہیں۔ اس طرح سے مقابلہ کافی دلچسپ ہونے کا امکان ہے۔ ایم آصف حبیب نے اپنے 13 رکنی پینل کا اعلان کیا ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے الیکشن میں ایم آصف حبیب پینل بھی میدان میں اترگیا ہے۔ اس پینل میں مختلف شعبہ ہائے جات میں کام کرنے والے ممبران کو شامل کیا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پینل میں ایک غیرمسلم امیدوارکو بھی شامل کیا گیا ہے۔