Bharat Express

India Islamic Cultural Centre Election 2024

عالمی صوفی مشن کے صدراورمعروف قومی وملی رہنما شاہ اشتیاق ایوبی کی دعوت پر ہوٹل ریور ویو میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سلمان خورشید کی توجہ اسلامک سینٹر کے گزشتہ 20 سالہ میعاد کی طرف دلاتے ہوئے امید کی نئی صبح کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی گئی۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں بورڈ کی میٹنگ ہوئی اورنومنتخب عہدیداران کوبورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی۔ شاہانہ خان کوانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ جبکہ آئی پی ایس (ریٹائرڈ) قمراحمد کوایڈمن اینڈ سیکورٹی انچارج مقررکیا گیا ہے۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے حالیہ الیکشن میں سلمان خورشید کے پینل کے محمد فرقان قریشی نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ کامیاب ہونے والے 7 بورڈ آف ٹرسٹی میں سے 4 کا تعلق سلمان خورشید پینل سے ہیں۔ ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے 4 میں سے دو عہدوں پر سلمان خورشید کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ایم آصف حبیب پینل سے پروفیسر شمامہ احمد اورارمان احمد خان کو جیت ملی ہے۔

مجموعی طورپر 1671 ووٹوں کی گنتی کی جائے گی، جس میں سے 519 ووٹوں کی گنتی ہوچکی ہے۔ جس میں سلمان خورشید کو 218 ووٹ ملے ہیں جبکہ دوسرے نمبرپرآصف حبیب ہیں، جن کو 96 ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ تیسرے نمبرپر سابق آئی آرایس افسرابراراحمد  ہیں، جن کو 88 ووٹ ملے ہیں۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر الیکشن 2024 کے لئے کل 13 پوسٹوں کے لئے 2058 ممبران میں سے 1671 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

سابق آئی اے ایس افسر اور آئی آئی سی سی کے صدارتی امیدوار افضل امان اللہ نے دہلی کے کالندی کنج میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی سی سی کو بچانے کا یہ آخری موقع ہے۔

سراج الدین قریشی پینل کی حمایت میں جامعہ نگر کے سیلبریشن ہال میں جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اصغرخان ایڈوکیٹ، نذرعباس اور نذرعباس وغیرہ نے خطاب کیا اور ڈاکٹر ماجد احمد تالیکوٹی کو صدر بنانے کا عزم کیا۔

حضرت نظام الدین واقع کمیونٹی سینٹر میں سراج الدین قریشی کے پینل کی حمایت میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممبران نے ان کا کامیاب بنانے کا عزم کیا۔

سراج الدین قریشی کی پینل کی طرف دارالحکومت دہلی کے لودھی روڈ واقع انڈیا ہیبیٹیٹ سینٹرمیں بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس کا خاص مقصد غیر مسلم ممبران کی حمایت حاصل کرنا تھا۔ سراج الدین قریشی کے پینل کو اس میں کافی حد تک کامیابی بھی ملی اورانہوں نے غیرمسلم ممبران کی حمایت بھی حاصل کی۔

نائب صدر امیدوار کلیم الحفیظ نےکہا کہ میں اپنے تمام ممبران سے یہ وعدہ کرتا ہوں کہ جب تک میں اسلامک سینٹرکی گورننگ باڈی میں رہوں گا، جب تک اسلام، اسلامک سینٹر اورمسلمانوں کے خلاف اگر کوئی آواز اٹھے گی تومیں سب سے پہلے میں اس کی مخالفت کروں گا۔