Income Tax Return: ’’سال 2026-27 کے لیے اب تک داخل کیے گئے 4 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر‘‘ اہل ٹیکس دہندگان سے 31 جولائی کی آخری تاریخ سے پہلے ریٹرن داخل کرنے کی اپیل
محکمہ انکم ٹیکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ 4 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر داخل ہو چکے ہیں۔ محکمہ نے اہل ٹیکس دہندگان سے اپیل کی کہ وہ آخری وقت کی بھیڑ سے بچنے کے لیے جلد از جلد آئی ٹی آر-1 اور آئی ٹی آر-2 داخل کریں۔
Jauhar Trust Charitable Status: اعظم خان کے جوہر ٹرسٹ کا چیریٹیبل درجہ منسوخ، اعظم خان کی مشکلوں میں مزید اضافہ، اب انکم ٹیکس میں نہیں ملے گی رعایت
انکم ٹیکس محکمے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جوہر ٹرسٹ کے خیراتی (چیریٹیبل) درجے کو منسوخ کردیا ہے۔ جوہر یونیورسٹی کی تعمیراتی لاگت اور چندے کی رقم پر سنگین اعتراضات اٹھاتے ہوئے 147 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
CBDT to Launch Major Drive: ٹیکس بقایاجات کی وصولی کے لیے سی بی ڈی ٹی چلائے گی بڑی مہم، نگرانی کے لیے خصوصی ٹیموں کی ہوگی تشکیل
افسران کے مطابق، ٹیکس وصولی اور تعمیل کی نگرانی کے لیے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا اینالیٹکس اور ڈیجیٹل فارنسک جیسی جدید تکنیکوں کا استعمال کیا جائے گا۔ سی بی ڈی ٹی حکام نے بتایا کہ ٹیکس وصولی ٹیمیں نادہندگان سے جڑی جائیدادوں اور رہن رکھی گئی اثاثوں کا پتہ لگانے کے لیے سی ای آر ایس اے آئی کے مارگیج اور اثاثہ جاتی ڈیٹا بیس سے بھی مدد لے سکتی ہیں۔
The last date for filing ITR has been extended: انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی آخری تاریخ بڑھا دی گئی، لیکن سب کے لیے نہیں! کیا آپ بھی اس فہرست میں شامل ہیں؟
حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹی ڈی ایس (TDS) اسٹیٹمنٹس 31 مئی 2025 تک فائل کی جائیں گی اور ان کا کریڈٹ جون کے آغاز میں دکھائی دے گا۔ ایسے میں بغیر توسیع کے ٹیکس دہندگان کے پاس ITR (انکم ٹیکس ریٹرن) بھرنے کا مناسب وقت نہیں بچتا تھا۔
Advance Pricing Agreements (APAs): ہندوستان نے 2024-2025 میں اب تک کے سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹرانزیکشن کے اے پی اے پر دستخط کیے
محکمہ انکم ٹیکس کے انتظامی ادارے سی بی ڈی ٹی نے بیان میں کہا کہ اس نے مالی سال 2024-2025 کے دوران ہندوستانی ٹیکس دہندگان کے ساتھ ریکارڈ 174 اے پی اے پر دستخط کیے ہیں۔
Net direct tax receipts grows: وسط دسمبر تک براہ راست ٹیکس کی وصولی 16.45 فیصد بڑھ کر 15.82 لاکھ کروڑ روپے ہوئی
رواں مالی سال میں براہ راست ٹیکس کی وصولی نئی بلندی کو چھو گئی ہے۔ ٹیکس ریفنڈ کے لیے ایڈجسٹ کرنے کے بعد، مرکزی حکومت نے کمپنیوں اور افراد سے 15.8 لاکھ کروڑ روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا ہے، جو کہ پچھلے سال سے 16.45% زیادہ ہے اور بجٹ تخمینہ کو بھی مات دے رہی ہے۔
Odisha Income Tax raids: ٹرکوں میں پیسے، نوٹ گننے کی 36 مشینیں، 10 دن تک جاری چھاپہ… بھارت کے سب سے بڑے آئی ٹی چھاپے میں کیا-کیا ملا؟
ہندوستان کی تاریخ میں انکم ٹیکس کا سب سے بڑا چھاپہ اوڈیشہ میں مارا گیا جو 10 دن تک جاری رہا۔ اس چھاپے میں انکم ٹیکس حکام نے شراب بنانے والی کمپنی بودھ ڈسٹلریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے کئی محکموں پر چھاپے مارے۔
Income Tax Department: کیا این جی اوز قومی مفاد کے خلاف کام کر رہی ہیں؟ محکمہ انکم ٹیکس نے 5 اداروں پر سنسنی خیز الزامات لگائے، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
یہ معاملہ سال 2022 میں محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ ان 5 این جی اوز کے احاطے کی جانچ کے ساتھ شروع ہوا تھا۔ اس کارروائی کے بعد ان تنظیموں کے ایف سی آر اے لائسنس منسوخ کر دیے گئے۔
Taxpayers in India: کتنے فیصد افراد ٹیکس ادا کرتے ہیں؟ ہندوستان، امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی آبادی اور ٹیکس دہندگان کی تعداد کیا ہے ؟ جانئے
ہندوستان میں تقریباً 97فیصد ٹیکس دہندگان نے سال 2021-22 میں 10 لاکھ روپے تک کی ادائیگی کی، جو کہ کل ادا کیے گئے ٹیکس کا 52.4فیصد ہے۔ دوسری طرف، صرف 3فیصدٹیکس دہندگان نے 10 لاکھ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کی۔
Income Tax Department Raid in Nashik: ناسک میں 30 گھنٹے چلی چھاپے مارکارروائی، 26 کروڑ روپے نقد اور 90 کروڑ روپے کی بے حساب جائیداد کے دستاویزات ضبط
ذرائع کے مطابق ناسک، ناگپور، جلگاؤں کی ٹیم نے یہ کارروائی کی 50 سے 55 افسران نے سورانا جیولرز کےکیمپس کے ساتھ ساتھ ان کے رئیل اسٹیٹ بزنس کے دفتر پر چھاپہ مارا۔





