Bharat Express DD Free Dish

Imran Masood

کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پر ایک بیان جاری ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران ہندوستان کا سچا دوست ہے اورہندوستان کی خارجہ پالیسی روایتی طورپرایران کے ساتھ رہی ہے، لیکن موجودہ حکومت سفارتی ذمہ داری سے بھاگ رہی ہے۔

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے عین قبل بھارت سے کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پرحکومت اور بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے قومی احترام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرح کے تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزی بجٹ 2026 کو لے کر اپوزیشن لیڈران کے ردِعمل سامنے آئے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے ارکانِ پارلیمنٹ نے بجٹ میں ریاستوں، کسانوں، برآمد کنندگان، خواتین اور نوجوانوں کے لیے ٹھوس انتظامات کی کمی کا الزام عائد کیا ہے۔

عمران مسعود نے بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال پر کہا کہ بنگلہ دیش کے معاملے میں مرکزی حکومت کی خاموشی مناسب نہیں ہے۔ وہاں مسلسل ہندوؤں پر مظالم ہو رہے ہیں اور انہیں قتل کیا جا رہا ہے۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی دیوالی مبارکباد پر بھی عمران مسعود نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ روز ہمیں دھمکاتے ہیں، ٹیکس لگانے کی بات کرتے ہیں، پھر مبارکباد دیتے ہیں، اور مودی جی اُسے قبول بھی کر لیتے ہیں۔ ایک بار اندرا گاندھی جیسا دم دکھائیں اور کہیں کہ ملک کے مفاد میں ہم ٹرمپ کا فون نہیں لیں گے۔

عمران مسعود نے کہا کہ ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کرانے کے بعد اب وہ اسے "خوشگوار انداز میں حل کرنے" کی بات کر رہے ہیں۔ ہم ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ سماج میں نفرت نہ پھیلائیں۔ ورنہ آنے والی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ایسی سیاست سے سماج تقسیم ہو جائے گا۔

لوک سبھا میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ حکومت سے سوال پوچھتے پوچھتے ملک سے سوال پوچھنے لگے۔ ان کے اس بیان پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا کہ راجناتھ سنگھ جی بہت سینئر لیڈر ہیں اور ہمیں امید تھی کہ کم از کم وہ کچھ مدعوں پر جواب دیں گے، لیکن، ایک بھی مدعے پر بات نہیں ہوئی۔

مہاراشٹر میں زبان کے تنازع پر ایم این ایس کے موقف کے بارے میں ابو اعظمی نے کہا کہ مراٹھی زبان کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہ ریاست کی زبان ہے۔ کچھ غلط نہیں ہونا چاہیے۔ کسی کو مارنا درست نہیں۔ بغیر اجازت احتجاج کرنا درست نہیں۔ ریاستی حکومت کو اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔

کانگریس ایم پی عمران مسعود نے راہل گاندھی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کانگریس یوپی میں نچلی سطح پر مسلسل کام کر رہی ہے

پرمود تیواری نے وقف ترمیمی بل پر کہا ہے کہ یہ بل غیر آئینی ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے اس لیے یہ بل لا رہی ہے۔ انہوں نے اسے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو توڑنےوالا بل قرار دیا۔