Bharat Express

Imran Masood

آر ایل ڈی کے قومی سیکریٹری ڈاکٹر راج کمار سنگوان کا کہنا ہے کہ عمران مسعود بڑے لیڈر ہیں، بات چیت کا دور چل رہا ہے۔ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ عمران مسعود آر ایل ڈی میں شامل ہو جائیں، اگر ایسا ہوتا ہے تو یقیناً 2024 میں آر ایل ڈی کو مغربی یوپی کے لیے بہت فائدہ ہوتا۔

مایاوتی نے اپنے ٹوئٹ کے ذریعہ میڈیا پر بھی حملہ کیا ہے اور کہا کہ بے وجہ کی بیان بازی سے میڈیا کو بچنا چاہئے۔ پارٹی نے واضح کردیا ہے کہ دونوں ہی اتحاد سے بی ایس پی برابر کی دوری بنائے رکھے گی اور اکیلے ہی الیکشن لڑے گی۔

بی ایس پی کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی مخالف سرگرمیوں کے بارے میں  عمران مسعود کو کئی بار تنبیہ بھی کی گئی۔ لیکن اس کے باوجود ان کے کام کرنے کے انداز میں کوئی بہتری نہیں آئی، جس کی وجہ سے انہیں آج بی ایس پی سے نکال دیا گیا۔

عمران مسعود نے کہا، “آج بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بلدیاتی انتخابات میں مسلمانوں کو 64 فیصد سیٹیں دی ہیں۔ انہوں نے ہی مسلمانوں کے دکھ درد کو سمجھا اور ان کی رہنمائی کے لیے آگے بڑھیں۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے لکھنؤ کے چلڈرن پیلس میونسپل اسکول میں یوپی بلدیاتی انتخابات  کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ مایاوتی نے ووٹروں سے ووٹ کاسٹ کرنے کی اپیل کی۔مایاوتی نے کہا کہ بی ایس پی اتر پردیش میں پوری طاقت کے ساتھ لڑ رہی ہے

دوسری جانب عمران مسعود نے 5 لاکھ کے مچلکے میں پابندی لگنے کے بعد آج پارٹی آفس میں پریس کانفرنس کی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنماؤں پر کئی سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی بلدیاتی انتخابات میں ہار رہی ہے۔ اور اسی وجہ سے، میری مذکورہ کارروائی بی جے پی لیڈروں کے کہنے پر کی گئی ہے۔

ماہرین اسے دلت مسلم اتحاد کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ یوپی میں جہاں دلتوں کی آبادی 21 فیصد کے قریب ہے ۔وہاں مسلمانوں کی آبادی 19 فیصد ہے۔ جسے اگر ملایا جائے تو 40 فیصد بن جاتا ہے