Bharat Express DD Free Dish

”پاکستان سے کھیلنا ہی کیوں، ملک کے احترام سے نہیں ہونا چاہئے سمجھوتہ…“ ہندوستان-پاکستان میچ سے متعلق کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے بی سی سی آئی کوگھیرا

پاکستان نے ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 سے عین قبل بھارت سے کھیلنے سے انکارکر دیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پرحکومت اور بی سی سی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے قومی احترام کا حوالہ دیتے ہوئے اس طرح کے تعلقات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سہارنپور کے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود۔ (فائل فوٹو)

نئی دہلی: ٹی-20 ورلڈ کپ 2026 شروع ہونے والا ہے، لیکن ایک بارپھرہندوستان اورپاکستان میں سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ورلڈ کپ سے ٹھیک 6 دن پہلے پاکستان حکومت نے ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکارکردیا ہے، جس کے بعد 15 جنوری کوہونے والے ہندوستان-پاکستان ملتوی ہوگیا ہے۔ پاکستان کے اس فیصلے نے ٹورنا منٹ کے شیڈول کو خراب کر دیا ہے اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس سے ناخوش ہے۔

اس پورے معاملے پرسیاست بھی گرم ہوگئی ہے۔ پہلگام حملے کے بعد سے کئی لوگ پاکستان سے ہندوستان کے میچ کھیلنے کے سخت خلاف ہے۔ اس خبرکے بعد اب سہارنپورسے کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے حکومت پربڑا سوال اٹھایا ہے۔ پاکستان کے ذریعہ ہندوستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے پرکانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے کہا، ”ہندوستان ان کے خلاف کھیلنے کے بارے میں سوچ بھی کیوں رہا ہے؟ بی سی سی آئی کواس بارے میں سوچنا چاہئے اورملک کے احترام سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہئے۔ جب ہم نے ایک بنگلہ دیشی کھلاڑی کو دستخط کیا تھا، تو ہنگامہ ہوا تھا اورآپ پاکستانیوں کے ساتھ میچ کیوں کھیلنا چاہتے ہیں؟ ہمیں نہیں کھیلنا چاہئے۔“

ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے: عمران مسعود
کانگریس رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے یہ بھی کہا کہ ہم نے یہ پہلے دن سے کہا ہے، ہمارا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے۔ ہمیں شروع سے ہی منع کردینا چاہئے تھا۔ ہمیں شروع سے ہی یہ بالکل واضح کردینا چاہئے تھا۔


پی سی بی نے کیا کہا؟
پی سی بی نے اتواریکم فروری کو ٹی-20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا۔ پی سی بی کے اس قدم سے متعلق قیاس آرائیاں گزشتہ کچھ دنوں سے ہی چل رہی تھیں۔ حالانکہ اس وقت تک آئی سی سی نے کوئی ردعمل نہیں دیا  تھا، لیکن باضابطہ اعلان کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک تفصیلی بیان جاری کرکے پی سی بی سے فیصلے پرتبادلہ خیال کرنے کو کہا اورساتھ ہی کہا کہ اس کے سنگین نتائج ہوں گے، جس کا اثرپورے کھیل کے ساتھ ہی پاکستانی بورڈ اوراس کے فینس پر بھی پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read